وزارتِ تعلیم

محکمہ اعلیٰ تعلیم نے اساتذہ کے قومی ایوارڈس (این اے ٹی) 2024 کے لیے ایچ ای آئی اور پولی ٹیکنک اداروں سے 16 اساتذہ کو منتخب کیا

Posted On: 28 AUG 2024 6:46PM by PIB Delhi

محکمہ اعلیٰ تعلیم نے اساتذہ کے قومی ایوارڈس (این اے ٹی) 2024 کے لیے ایچ آئی اور پولی ٹیکنک اداروں سے 16 اساتذہ کو منتخب کیا ہے۔

قومی تعلیمی پالیسی 2020 اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ پرجوش، توانائی سے سرشار اور قابل فیکلٹی طلباء، ادارے اور پیشے کی ترقی کے لیے اہم ہے۔ یہ تعلیمی ماحولیاتی نظام میں بہترین ثقافت کو فروغ دینے کے لیے انعامات اور اعتراف جیسی ترغیبات کا بھی تصور پیش کرتی ہے۔ اس طرح، سال 2023 میں، این اے ٹی کے تحت ایچ ای آئی اور پولی ٹینک اداروں کے لیے ایوارڈس کی دو قسمیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جو اب تک صرف اسکول کے اساتذہ تک محدود تھا۔

این اے ٹی درج ذیل زمروں کے مطابق اعلیٰ تعلیمی اداروں اور پولی ٹیکنک کے مثالی اساتذہ/فیکلٹی ممبران کو دیا جاتا ہے:

زمرہ I: اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلبا:

ذیلی زمرہ (i) : انجینئرنگ اور تکنالوجی، فن تعمیر

ذیلی زمرہ (ii): خالص سائنس بشمول ریاضی، طبیعی علوم، حیاتیاتی علوم، کیمیکل سائنسز، طب، فارمیسی

ذیلی زمرہ (iii): آرٹس اینڈ سوشل سائنسز، ہیومینٹیز، لینگویجز، لیگل اسٹڈیز، کامرس، مینجمنٹ۔

زمرہ II: پولی ٹیکنک اداروں کے اساتذہ: مجموعی طور پر 10 ایوارڈس

16 منتخب اساتذہ کا تعلق پولی ٹیکنک، ریاستی یونیورسٹیوں اور مرکزی اعلیٰ تعلیمی اداروں سے ہے۔

انتخاب استاذ کی کارکردگی پر مبنی ہے جیسا کہ تدریس سیکھنے کی تاثیر، رابطہ کاری کی سرگرمیاں، تحقیق اور اختراع، اسپانسر شدہ تحقیق/ فیکلٹی ترقیاتی پروگرامز/ کنسلٹنسی ٹیچنگ جیسے پیرامیٹرس کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا گیا ہے۔ مذکورہ بالا میں سے، سیکھنے کی تاثیر اور رابطہ کاری کی سرگرمیاں سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہیں۔

این اے ٹی – 2024 کے انتخاب کے طریقہ کار میں دو مراحل کا عمل شامل ہے۔ (i) نامزد افراد کی ابتدائی شارٹ لسٹنگ کے لیے ابتدائی سرچ اور اسکریننگ کمیٹی کے ذریعے تشخیص اور (ii) شارٹ لسٹ کیے گئے نامزد افراد میں سے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے انتخاب کے لیے 'جیوری' کی کمیٹی۔

این اے ٹی 2024 کے لیے نامزدگیاں راشٹریہ پروسکار پورٹل @www.awards.gov.in کے توسط سے آن لائن موڈ میں مدعو کی گئی ہیں اور اس میں جن بھاگیداری کے جزو کے طور پر ازخود، ادارہ جاتی اور ہم پلہ نامزدگی کے لیے تجاویز بھی شامل کی گئی ہیں۔

این اے ٹی 2024 کے ایوارڈ یافتگان کی تفصیلات – ڈی او ایچ ای

فہرست

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:10285



(Release ID: 2049556) Visitor Counter : 20


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Manipuri