بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال كی طرف سے بڑی بندرگاہوں کے مزدوروں کے لیے اجرت کے ڈھانچے پر نظر ثانی کی منظوری


اجرت پر دو طرفہ  مذاکراتی کمیٹی اور انڈین پورٹ ایسوسی ایشن (آئی پی اے) کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط

یہ مفاہمت نامہ 31-12-2021 تک بنیادی تنخواہ کی مجموعی رقم پر 8.5 فیصد کے فائدے کے ساتھ اجرت کے ڈھانچے پر نظر ثانی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ 1-1-2022 تک 30 فیصد وی ڈی اے دیا جائے گا

یہ معاہدہ ہمارے بندرگاہی کارکنوں کے ساتھ جو ہندوستانی سمندری شعبے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، منصفانہ اور مساوی سلوک کو یقینی بنانے كے رخ پر ایک اہم قدم  ہے :  سربانند سونووال

Posted On: 28 AUG 2024 6:15PM by PIB Delhi

ایک پیش رفت میں اجرت پر دو طرفہ  مذاکراتی کمیٹی  اور انڈین پورٹ ایسوسی ایشن  کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔ اس طرح اُس غیر معینہ مدت کی ہڑتال کو ٹالاگیا جو  ہندوستان کی 12 بڑی بندرگاہوں پر کاموں میں خلل ڈال  سكتی تھی۔ یہ اقدام بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال کی بروقت مداخلت کے ذریعے كیا گیا۔

مفاہمت نامہ اجرت کے ڈھانچے پر نظر ثانی کی سہولت فراہم کرتا ہے اور پنشنری فوائد سمیت دیگر خدمات کی شرائط سے رجوع  کرتا ہے۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ 31-12-2021 تک بنیادی تنخواہ کی مجموعی رقم پر 8.5 فیصد کا فٹمنٹ فائدہ، نیز 1-1-2022 تک 30 فیصد وی ڈی اے دیا جائے گا۔ تصفیہ کی مدت پانچ سال کے لیے مقرر کی گئی ہے، 1-1-2022 سے 31-12-2026 تک۔ نئے پے اسکیلز جو  1-1-2022 سے نافذ العمل ہوں گے موجودہ طریقوں کے مطابق وضع کیے جائیں گے۔

فریقین نے کسی بھی ممکنہ بے ضابطگیوں سے بچنے کے لیے 1-1-2027 سے افسران اور ملازمین دونوں کے لیے مستقبل کی اجرت پر نظرثانی کے وقفہ کو ترتیب دینے پر غور کرنے پر اتفاق کیا۔

علاوہ ازیں تصفیہ کی سرگرم عمل مدت کے دوران کام کرنے والے ملازمین کو 1-1-2022 سے 31-12-2026 تک، یا ملازم کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک، جو بھی پہلے واقع ہو، ماہانہ 500 روپے کا خصوصی الاؤنس فراہم کیے جائیں گے۔

اس كامیابی پر جناب سربانند نے کہا کہ یہ معاہدہ ہمارے بندرگاہی کارکنوں کے ساتھ جو ہندوستانی سمندری شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، منصفانہ اور مساوی سلوک کو یقینی بنانے كے رُخ پر ایک اہم قدم ہے۔ ان مسائل کا بروقت حل تمام ہندوستانی بندرگاہوں پر ایک ہم آہنگ اور نتیجہ خیز کام کرنے والے ماحول کو فروغ دینے کے حق میں وزارت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ جناب سونووال نے دونوں ورکرز فیڈریشنز اور آئی پی اے کی ان مذاکرات کے لیے تعمیری نقطہ نظر کی بھی ستائش کی۔

ڈرافٹنگ کمیٹی کا اجلاس جو 28-8-2024 کو بلایا جائے گا دس دنوں کے اندر تصفیے كی تیار کرے گا۔ اس کمیٹی میں ہر فیڈریشن سے ایک نمائندہ کے ساتھ ساتھ آئی پی اے کے چیئرمین کی طرف سے مقرر کردہ انتظامی نمائندے شامل ہوں گے۔انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی کہ كمیٹی کی کارروائی 15 دنوں کے اندر مکمل کر لی جائے گی۔اس پیش رفت کو دیکھتے ہوئے، چھ فیڈریشنوں نے متفقہ طور پر 28 اگست 2024 کو پہلے سے منصوبہ بند ہڑتال کو موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چھ فیڈریشنوں نے بھی جناب سربانند سونووال کی بروقت مداخلت اور طویل اجرت کے مذاکرات کو حل کرنے میں مسلسل رہنمائی کے لیے ان کی تعریف کی۔

*****

U.No:10281

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2049528) Visitor Counter : 31