ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
خصوصی ہنر مندی سے متعلق ترقیاتی پروجیکٹ ، ملازمت کی زیادہ مانگ اور غیر روایتی کیریئرس میں مہارت کے لیے نوعمر لڑکیوں اور خواتین کو زیادہ با اختیار بنانے کے لیے ہے
ایم ایس ڈی ای اور ایم ڈبلیو سی ڈی ، بچوں کی نشو و نما سے متعلق پروجیکٹ کے افسران کے لیے آگہی سیشن کا انعقاد کرتے ہیں تاکہ اس پروجیکٹ کے تحت ہنر مندی کی تربیت کے نفاذ کی تیاری کی جا سکے
Posted On:
28 AUG 2024 5:37PM by PIB Delhi
ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای ) اور خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزارت (ایم ڈبلیو سی ڈی ) نے ایک پائلٹ پروجیکٹ کے لیے ایک آگہی سیشن کا انعقاد کیا ، جس کا مقصد 9 ریاستوں کے 27 توقعاتی اضلاع اور خصوصی علاقوں میں نوعمر لڑکیوں اور خواتین کو بااختیار بنانا تھا۔ یہ پائلٹ پروجیکٹ دونوں وزارتوں کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے ابتدائی مرحلے کی نشاندہی کرتا ہے، جو ملک گیر پروگرام کی بنیاد رکھتا ہے۔
اس اقدام کا مقصد ، خواتین کو افرادی قوت میں شامل ہونے میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔ اس پروگرام میں سی ڈی پی اوز کے لیے صلاحیت بڑھانے کے سیشن بھی شامل تھے، جو انہیں اس سال پروجیکٹ کے باضابطہ آغاز کے لیے تیار کرنے ہیں ۔ پروگرام کا ملک گیر شروعات ، اس پائلٹ پروجیکٹ کی کامیابی پر مبنی ہوگا۔
پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا ( پی ایم کے وی وائی ) 4.0 کے تحت تقریباً 4000 مستفیدین کی نشاندہی کرتے ہوئے تربیت دی جائے گی۔ اس پروگرام کا مقصد ڈیجیٹل اور چھوٹے پیمانے کی مہارتوں کی نشوونما پر زور دینے کے ساتھ، غیر روایتی اور ملازمت کے زیادہ رولز کی تربیت پر توجہ دینا ہے۔ اس کے علاوہ ، یہ اقدام جامع تعاون کی پیشکش کرے گا، جس میں مشاورت، کیریئر کی رہنمائی، مالیاتی خواندگی، ڈیجیٹل خواندگی اور روز گار دلانے میں مدد فراہم کرنا شامل ہے ۔ یہ پروجیکٹ ای کامرس پلیٹ فارمز سے رابطوں کی سہولت فراہم کرے گا اور پی او ایس ایچ (جنسی ہراسانی کی روک تھام) پر حساسیت فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ ، اس سے ہمارے صنعتی تربیتی اداروں ( آئی ٹی آئیز ) میں خواتین کی شمولیت کو فروغ دینے کی امید ہے۔
ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت میں سکریٹری جناب اتل کمار تیواری نے ، اس پروگرام میں کہا کہ ’’ یہ آگہی پروگرام ، ملک بھر میں غیر روایتی مہارتوں اور ملازمت کے رولز کی زیادہ مانگ میں مہارتوں کے ساتھ انہیں لیس کرکے نوعمر لڑکیوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے ہمارے مشن میں ایک اہم قدم ہے۔ ہم نہ صرف ، انہیں افرادی قوت کے لیے تیار کر رہے ہیں، بلکہ انہیں ہم خود مختار، خود انحصاری کی زندگی گزارنے کے قابل بنا رہے ہیں۔ ایم او ڈبلیو سی ڈی کے ساتھ ہمارا تعاون ، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ، ہمارے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ہر خاتون ، چاہے وہ کہیں سے بھی تعلق رکھتی ہو ، اسے بھارت کی ترقی اور خوشحالی کے لیے برابر کا موقع ملے ۔
خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت میں سکریٹری جناب انل ملک نے کہا کہ ’’ ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ، اس بات پر زور دیا ہے کہ ہمیں صرف خواتین کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے سے آگے بڑھنا چاہیے اور اس کے بجائے خواتین کی زیر قیادت ترقی کی طرف بڑھنا چاہیے، جہاں خواتین ہمارے ملک کی ترقی کو آگے بڑھانے میں پیش رو ہیں ۔ یہ ویژن ہمارے مستقبل کا تعین کرتا ہے اور اسے پورا کرنے کے لیے خواتین کو بااختیار بنانے اور اپنی پوری صلاحیت کے مطابق افرادی قوت میں تعاون کے لیے تیار ہونا ہوگا ۔
یہ پروگرام اس اصول پر بنایا گیا ہے کہ ’’ رسمی معیشت میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت ہونی چاہیے، جو فی الحال 37 فی صد ہے۔ ہمارا مقصد دیگر ترقی یافتہ ممالک کے مطابق اس کو 60 فی صد تک بڑھانا ہے۔ یہ پہل پورے بھارت میں لاکھوں لڑکیوں اور خواتین کی زندگیوں کو بدلنے کی صلاحیت کے ساتھ ، اس سمت میں ایک اہم قدم ہے ۔ ‘‘
یہ پروجیکٹ افرادی قوت کی شرکت میں صنفی فرق کو ختم کرنے اور بھارت کی اقتصادی ترقی میں تعاون کرنے میں خواتین کی صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم حکومتی اقدام کی نشاندہی کرتا ہے۔ انٹرن شپ اور اپرنٹس شپس کے لیے مقامی کاروباری اداروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے، یہ پروگرام شرکاء کو ضروری عملی نمائش فراہم کرے گا۔
یہ تربیت پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا ( پی ایم کے وی وائی ) 4.0 کے تحت کی جائے گی اور نقل و حمل کی سہولت کے لیے 1000 روپے فی ماہ کی خصوصی فراہمی کے ساتھ تمام خواتین ٹرینی براہ راست بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی ) کے ذریعے موجودہ پی ایم کے کے ، جے ایس ایس مراکز اور 27 توقعاتی اضلاع اور 60 سے زیادہ ٹریننگ مراکز کے سرکاری تعلیمی اداروں سے فائدہ اٹھائیں گے ۔ اس اقدام کو افرادی قوت کی شرکت میں صنفی فرق کو ختم کرنے اور بھارت کی اقتصادی ترقی میں تعاون کے لیے خواتین کی بے پناہ صلاحیتوں کو استعمال کرنے کی سمت ایک اہم قدم کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ ، پروجیکٹ کا نفاذ اسکل انڈیا ڈجیٹل ہب ( ایس آئی ڈی ایچ ) کے ذریعے کیا جائے گا - جہاں کچھ تربیتی ماڈیول، کورس کی دریافت، مالیاتی اور فنڈنگ کی خدمات اور تشخیصات دستیاب کرائے جائیں گے۔
یہ پروگرام غیر روایتی مہارتوں اور ملازمت کی زیادہ مانگ کے رولز میں تربیت فراہم کرے گا اور ڈیجیٹل مہارتوں اور ہلکی پھلکی مہارتوں کی نشوونما پر زور دے گا ، جب کہ جامع مدد فراہم کرے گا ، جس میں مشاورت، کیریئر کی رہنمائی اور ملازمت دلانے میں مدد کرنا شامل ہے۔ انٹرن شپ اور اپرنٹس شپس کے لیے مقامی کاروباری اداروں کے ساتھ متعدد تعاون کا خاکہ بھی پیش کیا گیا، جو مستقبل کے شرکاء کے لیے عملی نمائش کو یقینی بناتا ہے۔
...........................
) ش ح – ع ح - ع ا )
U.No. 10278
(Release ID: 2049491)
Visitor Counter : 39