قومی انسانی حقوق کمیشن

این ایچ آر سی ، ہندوستان نے اپنے آن لائن ہیومن رائٹس فوٹوگرافی مقابلہ  2024کےفاتحین کا اعلان کیا


چھ فاتحین میں سے ایک کو تیسرا انعام اور پانچ کو حوصلہ افزائی کا انعام دیا گیا ہے ،جنہیں بالترتیب 5000 اور2000 ہزار روپے فی کس دئے جائیں گے

10 انسانی حقوق سے متعلق موضوعات کے تحت منعقدہ ایک ماہ طویل مقابلے کو مائی گو اوراین ایچ آر سی ویب سائٹ پر 642 درست اندراجات موصول ہوئے

Posted On: 27 AUG 2024 9:40PM by PIB Delhi

نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی) ، ہندوستان نے اپنے آن لائن ہیومن رائٹس فوٹوگرافی مقابلہ  2024کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔جسے مائی گوکے اشتراک سے منظم کیا گیا ہے۔ قائم مقام چیئرپرسن ، سکریٹری جنرل ، ڈویژنل سربراہان اور ایک بیرونی ماہر پر مشتمل مکمل کمیشن جیوری کو غوروفکر کے بعد پہلے اور دوسرےانعام کا کوئی حقدار نہیں ملا۔ تاہم ، ایک تصویر کا انتخاب تیسرےانعام کے لئے ہوا جس کے لئے انعامی رقم 5000  روپے ہےاور پانچ کو حوصلہ افزائی کے انعام کے لئے منتخب کیا گیا ہے جس کے لئے 2000 روپے کا انعام رکھا گیا ہے۔

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WIIJ.jpg

 

تیسرا انعام: ڈمپل پنچولی

موضوع: زندگی اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کی ترقیاتی پہل

 

 

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GLEH.jpg

 

حوصلہ افزائی کا انعام: سووروداس

موضوع: خواتین (حقوق ، چیلنجز ، ملک کی ترقی میں ان کی شراکت)

 

 

 

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003I5N3.jpg

 

حوصلہ افزائی کا انعام: سنکری رائے

موضوع: خواتین (حقوق ، چیلنجز ، ملک کی ترقی میں ان کی شراکت)

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004589F.jpg

 

حوصلہ افزائی کا انعام: آلوک اویناش

موضوع: ارضیاتی زندگی پرماحولیاتی خطرات کے اثرات

 

 

 

 

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005L9MW.jpg

 

حوصلہ افزائی کا انعام: سومناتھ مکھوپادھیائے

موضوع: ارضیاتی زندگی پرماحولیاتی خطرات کے اثرات

 

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0067GHR.jpg

 

حوصلہ افزائی کا انعام: شورجندر دتہ

موضوع: ارضیاتی زندگی پرماحولیاتی خطرات کے اثرات

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

این ایچ آر سی ، ہندوستان کو مجموعی طور پر 642 درست اندراجات موصول ہوئے جن میں مائی گو (471) اور اس کی ویب سائٹ (171) کے ذریعے موصول شدہ اندراجات شامل ہیں ۔انہیں کمیشن کے اعلیٰ افسران اور باہر سے آئے ہوئے ماہرین پر مشتمل تین ذیلی کمیٹیوں نے دیکھا اور فاتحین کا فیصلہ کرنے کے لئےمکمل کمیشن  جیوری کے زیر غور 20 تصاویر کو فہرست بند کیا۔

کمیشن نے اس آن لائن مقابلہ کو 07 جون سے 07 جولائی 2024 تک  انعقاد کیا۔جس میں سماجی –معاشی ،ثقافتی اور سیاسی اختیارات اور احساسات کے درمیان مختلف انسانی حقوق  سے جڑے پہلوؤں سے متعلق دس موضوعات پراین ایچ آر سی ویب سائٹ کے ساتھ ساتھ مائی گو پورٹل کے توسط سے اندراجات مدعو کی گئیں۔

اس مسابقت کا مقصد ان موضوعات سے متعلق انسانی حقوق کے حالات کے بصری اثرات کو اپنی گرفت میں لینا تھا جس سے لوگوں میں اختیارات کے تعلق سے بیداری ، نا موافق صورتحال میں مثبتیت ، اورسماج کی بہتری کے لئے کام کرنے  کے تصور کو زندہ کیاجاسکے۔

***********

ش ح – ج ق – م ش

U. No.10254



(Release ID: 2049257) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu