وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی بحری فوج کا بحری جہاز تبر کی دوروزہ دورے پر ملیگا، اسپین پرآمد

Posted On: 27 AUG 2024 9:30AM by PIB Delhi

ہندوستانی بحری فوج کا جدید ترین سہولیات سے لیس اسٹیلتھ  فریگیٹ بحری جہاز آئی این ایس تبر کیپٹن ایم آر ہریش کی کمانڈ میں پچیس اگست 2024 کو ملیگا، اسپین پہنچا ہے۔بحری جہاز کا یہ دو روزہ قیام ہندوستان اور اسپین کے درمیان موجودہ دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرے گا۔ ہندوستان اور اسپین کے درمیان سفارتی تعلقات 1956 میں نئی دہلی میں اسپینی سفارتخانہ کھولے جانے کے ساتھ شروع ہوئے تھے، آئی این ایس تبر کے دورے سے پہلے سے موجود دو طرفہ تعلقات میں اضافے کے ساتھ ساتھ بحری شعبے میں باہمی تعلقات کے  امکانات بھی تلاش کئے جاسکیں گے۔

ملیگا پورٹ پر دوروزہ قیام کے دوران جہاز کا عملہ اسپینی بحریہ کے ساتھ پیشہ ورانہ کارروائیاں انجام دے گا۔ بعد میں ملیگا سے روانگی پر ہندوستانی بحری جہاز تبر سمندر میں اسپینی بحری جہاز اتالیہ کے ساتھ مشق بھی کرے گا۔ دونوں بحری افواج کے درمیان کارروائیوں میں تال میل کی جانب یہ دورہ سودمند ثابت ہوگا اور دونوں فریق ایک دوسرے سے بہترین طور طریقے سیکھ سکیں گے۔ ہندوستانی بحریہ دنیا بھر کی بحری افواج کے ساتھ ساجھیداری کو فروغ دینے کی پابند ہے۔

تبر میں جدید ترین اسلحہ جات اور سینسر نصب ہیں اور ہندوستانی بحریہ کے اولین اسیلٹھ فریگیٹ جہازوں میں سے ایک ہے۔

******

 

U.No:10251

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 2049243) Visitor Counter : 64


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil