اسٹیل کی وزارت
"آر آئی این ایل اور آئی او سی ایل نے آر آئی این ایل کو 2024 سے 2029 تک، 5 سال کی مدت کے لیے ہائیڈرولک اور چکنا کرنے والے تیل اور گریس کی سپلائی کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے"
Posted On:
27 AUG 2024 6:14PM by PIB Delhi
وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کے کارپوریٹ ادارے آر آئی این ایل کی انتظامی عمارت کے مین کانفرنس ہال میں منعقدہ ایک سادہ پروگرام میں، آر آئی این ایل نے آج میسرز آئی او سی ایل کے ساتھ 2024 سے 2029 تک، 5 سال کی مدت کے لیے ہائیڈرولک اور چکنا کرنے والے تیل اور گریس کی سپلائی کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔
آر آئی این ایل کے ڈائریکٹر (پروجیکٹ) اور ڈائریکٹر (اضافی چارج) (آپریشنز) جناب اے کے باگچی اور آندھرا پردیش میں تلنگانہ کے ٹی پی ایس او دفتر میں آئی او سی ایل کے ای ڈی اور ریاستی سربراہ جناب بی انیل کمار نے مفاہمت نامے کے دستاویزات کا تبادلہ کیا۔ اس موقع پر سری آر اودے کمار، ای ڈی (لیوبس)، آئی او سی ایل، جناب یو سریدھر، آئی / سی جی ایم (ورک)، آر آئی این ایل، جناب وی وی سوماراجو، جی ایم (ایم ایم) اور انچارج ایچ او ڈی، ایم ایم ، آر آئی این ایل جناب آر سندرا نارائنن،سی جی ایم ( لیوبس)، آئی او سی ایل کے جی ایم ، ٹی اے پی ایس او، جناب این وی ایس مورتی اور جی ایم (لیوبس)، ٹی اے پی ایس او، آئی او سی ایل، سری جے شنکر واریکت، جی ایم، ٹی اے پی ایس او، آئی او سی ایل اور آر آئی این ایل اور آئی او سی ایل کے سینئر عہدیدار موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب اے کے باگچی، ڈائریکٹر (پروجیکٹس) اور اضافی چارج ڈائریکٹر (آپریشنز)، آر آئی این ایل نے کہا کہ آر آئی این ایل اور آئی او سی ایل کے درمیان یہ مفاہمت نامہ ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مختلف صنعتوں کے ذریعے ملک کی تعمیر کے لیے کس طرح ایک ترقی پسند اشتراک کا کام کیا جا سکتا ہے۔ جناب اے کے باگچی نے آئی او سی ایل کا شکریہ ادا کیا کہ وہ آر آئی این ایل کی سخت آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اہم اور مختلف قسم کے چکنائی پیدا کرنے والے تیل اور گریس تیار کر رہے ہیں۔
اپنے خطاب میں آئی او سی ایل کے ای ڈی (لیوبس) جناب آر اودے کمار نے آر آئی این ایل اور آئی او سی ایل کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کو ایک 'سنگ میل کی حیثیت رکھنے والا دن' قرار دیا اور کہا کہ آر آئی او این ایل اور آئی او سی ایل کے درمیان 3 دہائیوں سے زیادہ عرصے سے اعتماد اور پیشہ ورانہ مہارت کی وجہ سے پرانی وابستگی ہے۔
واضح رہے کہ پہلے مفاہمت نامے پرآر آئی این ایل اور آئی او سی ایل کے درمیان سال95-1994میں دستخط کیے گئے تھے۔
اس مفاہمت نامے سے آر آئی این ایل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے آئی او سی ایل سے چکنا کرنے والے مادوں کی بلا تعطل اور مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا، جس سے وی ایس پی کو فائدہ پہنچے گا۔ آر آئی این ایل، اہم اور بڑے ہائیڈرولک اور لیوب سسٹم کی حالت کی نگرانی، کل بلک آئل ہینڈلنگ اور استعمال شدہ تیل کے انتظام میں آئی او سی ایل، وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کو چکنا کرنے کے شعبے میں تکنیکی مدد فراہم کرے گا، ۔
آئی او سی ایل وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کے اہلکاروں کو فرید آباد میں اپنے آئی او سی ایل ، آر اینڈ ڈی سنٹر میں تربیت بھی فراہم کرے گا، جس سے آر آئی این ایل کو چکنا کرنے والے مادوں کی کھپت کو کم کرنے اور مخصوص لیوب کے مؤثر استعمال کو برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔
************
U.No:10246
ش ح۔و ا۔ق ر
(Release ID: 2049184)