وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن نالندہ، بہار میں گرو پدم سمبھو کی زندگی اور میراث پر دو روزہ کانفرنس کا اہتمام کرے گی

Posted On: 27 AUG 2024 4:03PM by PIB Delhi

بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن، ناوا نالندہ مہاویہار کے تعاون سے 28 اور 29 اگست2024 کو نالندہ، بہار میں گرو پدم سمبھو کی زندگی اور زندہ وراثت پر ایک دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کرے گی۔ گرو پدم سمبھو کوگرو رنپوچے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، وہ آٹھویں صدی میں قدیم ہندوستان میں رہتے تھے۔ آج بدھ دھم کی سب سے زیادہ قابل احترام شخصیات میں سے ایک ہیں، انہیں ہمالیہ کی پٹی میں بدھ دھم کو پھیلانے کو انہیں کا کارنامہ بتایا جاتا ہے۔

بہار کے گورنر جناب راجندر وشوناتھ آرلیکر اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ سب سے زیادہ قابل احترام کھینپو چائمڈ، لمبینی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ، نیپال کے وائس چیئرمین اور سب سے زیادہ قابل احترام کھینپو یوگین نامگیل، رائل بھوٹان مندر کے سکریٹری/ چیف مونک ، سینٹرل مونسٹک ادارہ کانفرنس کے مہمان اعزازی ہوں گے۔ دوسرے بدھ کے طور پر احترام پانے والے گرو پدم سمبھو کو گرو رنپوچے بھی کہا جاتا ہے، جو کہ ہمالیہ کے مشہور رشی (یا سنت) ہیں، جو قدیم ہندوستان میں آٹھویں صدی میں رہتے تھے۔

کانفرنس کے اہم موضوعات میں ان کی زندگی اور تعلیمات، ہمالیہ کے پار ان کا سفر اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ موجودہ وقت میں ان کی  موزونیت شامل ہے۔ گرو پدم سمبھووا یوگا اور تانترک طریقوں سے لے کردھیان، آرٹ، موسیقی، رقص، جادو، لوک داستانوں اور مذہبی تعلیمات تک ثقافت کے بہت سے حصوں کے استحکام کی نمائندگی کرتے ہیں۔ کانفرنس میں مخطوطات، بقایہ جات، پینٹنگز اور یادگاروں کے ذریعے ان کی دھم کی میراث پر غورو خوض کرنے کی ٹھوس کوشش کی جائے گی۔

کانفرنس کے اہم موضوعات میں شامل ہیں:

1. سوانحی بصیرت اور دیومالائی قصے

2. وجریان بدھ دھم اور تنتر کی تعلیمات

3. ثقافتی اور فنکارانہ تعاون

4. سفر اور علاقائی اثرات

5. میراث اور عصری موزونیت

بدھ دھم کے بنیادی اصولوں کو پھیلانے کی کوشش کرتے ہوئے گرو پدم سمبھو نے ایک جگہ کی خصوصیات اور لوگوں کی حساسیت کو سمجھا۔ اس طرح انہوں نے اپنی تعلیمات کو مقامی محاورے اور ثقافت میں ڈھال لیا، جس سے عقیدے کی آمیزش بہت آسان ہو گئی۔ ان کی زندگی اور  ان کے دور کا پتہ لگاتے ہوئے کانفرنس سے امید ہے کہ وہ متنوع ثقافتوں اور مذہبی روایات کو سنبھالنے، مقامی علامتوں اور یہاں تک کہ رسومات کو بطور ذریعہ استعمال کرتے ہوئے بھگوان بدھ کے عظیم پیغام کو منتقل کرنے کے بارے میں بصیرت حاصل کرے گی۔

****

ش ح۔ا گ۔ن ع

U:10243


(Release ID: 2049134) Visitor Counter : 51