عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

پانچ پنشن  پانے والی خواتین سمیت  پانچ انوبھو ایوارڈ پانے والوں  اور 10 جیوری سرٹیفکیٹ جیتنے والوں کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں 7 ویں انوبھو ایوارڈ تقریب 2024 میں ایوارڈ  سے نوازا جائے گا


ڈاکٹر جتیندر سنگھ، ایم او ایس، ایم پی پی جی پی نے وگیان بھون، نئی دہلی میں 7 ویں انوبھو ایوارڈ تقریب، 2024 میں 5 انوبھو ایوارڈز اور 10 جیوری سرٹیفکٹس سے نوازا

Posted On: 27 AUG 2024 3:11PM by PIB Delhi

ہندوستان کے وزیر اعظم کی ہدایت پر، محکمہ پنشن اور پنشنرز کی بہبود (ڈی او پی پی ڈبلیو) نے مارچ 2015 میں 'انو بھو' کے عنوان سے ایک آن لائن پلیٹ فارم کا آغاز کیاتھا۔ یہ  ریٹائر ہونے والے یا ریٹائر شدہ ملازمین کے ، ان کی سروس کی مدت کے دوران اہم کامیابیوں  کو اجاگر کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔  اب تک 54 انوبھو ایوارڈز اور 9 جیوری سرٹیفکٹس  دیئے جا چکے ہیں۔

2- ڈی  او پی پی ڈبلیو   2016  میں آغاز کے بعد سے اب 7 ویں انوبھو ایوارڈز کی تقریب کا اہتمام کر رہا ہے۔ عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت  میں  ، وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ 28 اگست  2024 کو  نئی دہلی کے وگیان بھون میں  7ویں انوبھو ایوارڈ تقریب میں انوبھو ایوارڈز اور جیوری سرٹیفکٹس عطا کریں گے۔

3- انوبھو ایوارڈز پانے والے 5  افراد  اور جیوری سرٹیفکیٹ پانے والے 10 افراد کی فہرست درج ذیل ہے:

انو بھو ایوارڈ پانے والے

نمبر شمار

ایوارڈ حاصل کرنے والوں کا نام

عہدہ

 وزارت / محکمہ/ تنظیم

1.

(Smt./sh.) (جناب /  محترمہ)

سیکرٹری

یو پی ایس سی

2.

ٹی جیکب

ایڈیشنل سیکرٹری

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت

3.

ادیتی داس روٹ

ٹیکنیکل آفیسر- ڈی

ڈی آر ڈی او

4.

جی نانچارما

ڈپٹی کمانڈنٹ

بی ایس ایف

5.

راجیش کمار پریڈا

جونیئر انجینئر

وزارت ریلوے

انو بھو جیوری سرٹیفکٹ پانے والوں کی فہرست

نمبر شمار

سرٹیفکٹ پانے والوں کے نام 

(محترم / محترمہ)

عہدہ

وزارت /  محکمہ / ادارہ

1.

سنجیو شرما

چیف کمشنر ، انکم ٹیکس

سی بی ڈی ٹی

2.

شکنتلا پٹنائک

ڈپٹی چیف لیبر

وزارت محنت اور روزگار

3.

سدیش کمار

کمشنر

ڈی آر ڈی او

4.

کرشنا موہن شاہی

ٹیکنیکل آفیسر- ڈی

سی بی ڈی ٹی

5.

این ڈیسنگو راجن

اسسٹنٹ

سی آئی ایس ایف

6.

جی سورن لتا

کمشنر، انکم ٹیکس

وزارت ریلوے

7.

منیر الاسلام

انسپکٹر/وزارتی

سی آر پی ایف

8.

راجندر سنگھ

چیف آفس

بی ایس ایف

9.

سریندر سنگھ

سپرنٹنڈنٹ

سی آر پی ایف

10.

کونسونٹینا لاکڑا

سب انسپکٹر

سی آر پی ایف

                 

3- سال 2024 کے لیے، انوبھو ایوارڈز اور جیوری سرٹیفکٹس کے فاتحین نے درج ذیل زمروں کے تحت اپنی تحریریں جمع کرائی ہیں (i) انتظامی امور ، (ii) اچھی حکمرانی ، (iii) تحقیق، (iv) طریقہ کار کو آسان بنانا، (v) اکاؤنٹس، ( vi) اپنے شعبے  کے کام میں  ساجھیداری  اور (vi) کام کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لیے تعمیری رائے یا تجویز۔

5- یہ ایوارڈ تقریب منفرد ہے کیونکہ 15 ایوارڈز میں سے 33 فیصد خواتین ہیں، جو 2015 میں 'انوبھو' کے آغاز کے بعد سے اب تک کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے، جو کہ حکمرانی میں ان کے بڑھتے ہوئے کردار اور شراکت کی نشاندہی کرتی ہے۔

6- انوبھو ایوارڈ پر مشتمل ہے: (i) میڈل (ii) سرٹیفکیٹ اور (iii) 10,000 روپے سے نقد رقم کی ترغیب ، جبکہ انوبھو ایوارڈ  اور جیوری سرٹیفکیٹ: (i) میڈل اور (ii) سرٹیفکیٹ پر مشتمل ہے۔

************

ش ح۔و ا۔ق ر

U.No:10240



(Release ID: 2049085) Visitor Counter : 16