وزارت دفاع

سندھودرگ  کے راجکوٹ قلعہ میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کو نقصان پہنچنے پر ہندوستانی بحریہ کا بیان

Posted On: 26 AUG 2024 11:00PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ نےآج صبح چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کو پہنچنے والے نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے،جس کی نقاب کشائی 04 دسمبر 2023 کو بحریہ کے دن کے موقع پر کی گئی تھی اور جسے سندھو درگ کے لوگوں کو وقف کیا گیا تھا۔

ریاستی حکومت اور متعلقہ ماہرین کے ساتھ، بحریہ نے اس افسوسناک حادثے کی فوری طور پر تحقیقات کے لیے ایک ٹیم تعینات کی ہے اور جلد از جلد مجسمے کی مرمت، بحالی اور دوبارہ نصب کرنے کے لیے اقدامات شروع کیے ہیں۔

**********

ش ح ۔  ف ا ۔م ش

U. No.10223



(Release ID: 2048993) Visitor Counter : 23