کامرس اور صنعت کی وزارتہ
وزیر تجارت جناب پیوش گوئل نے اسٹریٹجک سرمایہ کاری کی بات چیت کے ذریعے ہندوستان-سنگاپور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے پر بات چیت کی
Posted On:
25 AUG 2024 9:51PM by PIB Delhi
تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے سنگاپور میں ٹیماسیک ہولڈنگس، ٹی بی ایس بینک، اومرز، کیپل انفراسٹرکچر اورٹی وی ایس موٹر کمپنی کے عالمی کاروباری رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
جناب گوئل 25 اگست 2024 کو 26 اگست 2024 کو منعقد ہونے والی دوسری ہندوستان سنگاپور وزارتی گول میز کانفرنس میں شرکت کے لیے سنگاپور پہنچے ہیں۔
ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے اور بڑھانے کے لیے صنعت کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والی میٹنگوں میں اہم بات چیت کی گئی۔ بات چیت کے دوران باہمی ترقی اور مختلف شعبوں میں تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی۔
ہندوستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے، ملک کی اقتصادی ترقی کا فائدہ اٹھانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ بات چیت میں خاص طور پر ایس ایم ای سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھانے، ہندوستان میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے، کاربن کے اخراج کو کم کرتے ہوئے پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے میں خاندانی ملکیت کے کاروبار کے ساتھ تعاون کی نشاندہی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ یہ تال میل باہمی ترقی اور اختراع کے لیے ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنے کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔
تجارت اور صنعت کے وزیر نے ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان جدید ترین سیکھنے کے ماحول کو فروغ دینے میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے لیے سنگاپور میں انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن (آئی ٹی ای ) کے ہیڈ کوارٹر اورآئی ٹی ای کالج سینٹرل کا بھی دورہ کیا۔ اس کا مقصد نوجوان صلاحیتوں کو مستقبل کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے تاکہ مختلف صنعتوں کی متنوع ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ اپنے دورے کے دوران، انہوں نے ایرو اسپیس اور اسمارٹ مینوفیکچرنگ ہب سمیت کئی تعلیمی مراکز کا دورہ کیا اور مسلسل تعلیم اور ہنر کی ترقی کے فلسفے کے بارے میں گہرائی سے معلومات حاصل کیں۔
یہ بات چیت اور دورے ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان مضبوط اور بڑھتے ہوئے تعلقات کو تقویت دیتے ہیں اور مستقبل کی ترقی اور ترقی کو آگے بڑھانے میں سنگاپور کی اقتصادی اور تعلیمی شراکت داری کی اسٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔ سنگاپور ہندوستان کے لیے ایف ڈی آئی کا ایک بڑا ذریعہ رہا ہے۔ 24-2023میں، سنگاپور ہندوستان میں ایف ڈی آئی کا سب سے بڑا ذریعہ تھا، جہاں سے 11.77 ارب ڈالر کا سرمایہ ہندوستان میں آیا۔ دو طرفہ تجارت میں، سنگاپور،24-2023میں 35.61 ارب ڈالر کی کل تجارت کے ساتھ ہندوستان کا چھٹا سب سے بڑا عالمی تجارتی شراکت دار تھا۔
***
(ش ح –ع ح ۔ ج ا)
U. No. 10213
(Release ID: 2048875)
Visitor Counter : 36