کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ایم ایس ایم ای ملک کی تعمیر میں تعاون کرتے ہیں، لاکھوں ہم وطنوں کو روزگار فراہم کرتے ہیں اور بڑی صنعتوں کے لیے سپلائی چین کی اہم حیثیت رکھتے ہیں: جناب پیوش گوئل
کوالٹی کنٹرول آرڈر ایم ایس ایم ای کو بیرون ملک کے غیر منصفانہ مقابلے سے بچاتے ہیں: جناب گوئل
Posted On:
24 AUG 2024 3:31PM by PIB Delhi
ایک ایم ایس ایم ای کو محض ایک چھوٹے کاروبار کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہئے، اس کی سوچ چھوٹی یا منفی نہیں ہونی چاہئے کیونکہ ایم ایس ایم ای ایک بڑی طاقت ہیں، وہ کامیاب ہیں، وہ ملک کی طاقت ہیں، لاکھوں ہم وطنوں کو روزگار دے رہے ہیں اور ملک کی تعمیر میں اپنا تعاون پیش کر رہے ہیں۔ آج نئی دہلی میں 10ویں انڈیا انٹرنیشنل ایم ایس ایم ای اسٹارٹ اپ ایکسپو اور چوٹی کانفرنس 2024 میں صنعت و تجارت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے یہ بات کہی۔
جناب گوئل نے کہا کہ اختراعی آئیڈیا اور کام کرنے کے نئے طریقے ایم ایس ایم ای کے کاروباری افراد کی پہچان ہیں۔ بڑی صنعتوں اور کاروباری اداروں کے ارد گرد کا پورا ماحولیاتی نظام ہزاروں ایم ایس ایم ای پر مشتمل ہے، جن کے بغیر وہ کامیاب نہیں ہو سکتے، انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایس ایم ای بڑی صنعتوں کے سپلائر اور صارفین دونوں کے طور پر کام کرتے ہیں۔
جناب گوئل نےبتایا کہ ایم ایس ایم ای ملک کی سیاحت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ہندوستان کی برآمدات میں ان کا بڑا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے کی ترقی ملک کے لیے اہم ہے اور حکومت کے لیے توجہ کا مرکز ہے۔ وزیر تجارت نے کہا کہ جب 140 کروڑ لوگ ملک کی تعمیر میں اپنا تعاون پیش کرنے کے لیے اکٹھے ہوں گے تو ہندوستان 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بن جائے گا اور ہم سب کی خوشحالی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔
جناب گوئل نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ کوالٹی کنٹرول آرڈرز(کیو سی او) کے ذریعہ حکومت ایم ایس ایم ای سیکٹر کی مدد کر رہی ہے۔ "ہم ایم ایس ایم ای کو ضروریات کو پورا کرنے کے لیے وقت دے رہے ہیں،" انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایس ایم ای کو دو وجوہات کی وجہ سے فائدہ ہوگا۔ کوالٹی کنٹرول آرڈر ملک کے باہر سے عجیب و غریب نرخوں پر درآمد کی جانے والی غیر معیاری اشیاء کو روکتے ہیں اور اس طرح ایم ایس ایم ای سیکٹر کو غیر منصفانہ مسابقت سے بچا کر اس کی مدد کرتے ہیں۔ اور دوسرا، جب ایم ایس ایم ای معیارات پر پورے اترتے ہیں، تو وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر مسابقتی بن سکتے ہیں اور منافع بخش بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوالٹی کنٹرول نے انفرادی شعبوں کو جس طرح فائدہ پہنچایا اس کی بے شمار مثالیں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع(
10184
(Release ID: 2048520)
Visitor Counter : 52