ریلوے کی وزارت

ریلوے کے وزیر مملکت جناب وی سومنا نے ٹمکور ریلوے اسٹیشن پر وندے بھارت ایکسپریس اسٹاپ کا افتتاح کیا

Posted On: 23 AUG 2024 7:00PM by PIB Delhi

ریلوے اور جل شکتی کے مرکزی وزیر مملکت جناب وی سومنا نے آج ٹمکور ریلوے اسٹیشن پر وندے بھارت ایکسپریس کو اس کے نئے اسٹاپ سے ہری جھنڈی دکھائی۔

یہ نیا اسٹاپ ٹرین نمبر 20662 دھارواڑ - كے ایس آر بنگلورو اور اس کی واپسی كی سروس، ٹرین نمبر 20661 كے ایس آر بنگلورو - دھارواڑ کا حصہ ہے۔اس طرح ٹمکور کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا۔ ٹرین نمبر 20661 صبح کے وقت ٹمکور اسٹیشن پر رکے گی۔ اس كا اطلاق  24.8.24 سے ہو گا۔

ٹرین نمبر

ٹرین روٹ

آمد کا وقت

روانگی کا وقت

20662

دھارواڑ - کے ایس آر بنگلورو

18:18 بجے

18:20 بجے

20661

کے ایس آر بنگلورو- دھارواڑ

06:32 بجے

06:34 بجے

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب وی سومنا نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں پچھلے 10 سالوں میں ریلوے میں ایک جامع تبدیلی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ریلوے کو قوم کی ترقی کا انجن قرار دیا ہے۔ وزیر اعظم کی قیادت میں  ریلوے پراجکٹس کے لیے کرناٹک کے لیے اوسط خرچ تقریباً 9 گنا بڑھ گیا ہے۔ (2009-14 کے دوران 800 کروڑ روپے سے اس وقت تقریباً 7500 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے)۔

وزیر  موصوف نے کہا کہ سڑک اور ریل استعمال کرنے والوں کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے ٹمکور شہر میں 5 روبس كو 350 کروڑ کی روپے کی تخمینی لاگت سے جولائی 2024 میں  منظوری دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ٹمکور سے رابطے کو بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں  جو کہ جنوبی ہندوستان کے تیزی سے بڑھتے ہوئے صنعتی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے: ٹمکور ریلوے اسٹیشن کو ایک عالمی معیار کے ٹرمینل میں اپ گریڈ کرنے کے لیے بلیو پرنٹ تیار کیا جا رہا ہے جس پر تقریباً 100 کروڑ روپے کی لاگت آ رہی ہے۔

جناب وی سومنا نے دیگر معززین اور ریلوے حکام کے ساتھ ٹمکور سے یسونت پور تک اسی ٹرین میں سفر کیا۔

دو نئے ریلوے لائن پراجیکٹس یعنی ٹمکورداونگیرے (چتردرگا کے راستے) اور ٹمکوررایا درگا پراجیکٹس پر بالترتیب  2140 کروڑ روپے اور 2500 کروڑ روپے   کی لاگت سے کام جاری ہے۔   جناب سومنا نے وضاحت کی کہ یہ دونوں پروجیکٹ کرناٹک کے دوسرے خطوں سے ٹمکور کے رابطے کو بہتر بنانے کے لیے بہت اہم ہیں اور ان کی جلد تکمیل کے لیے قریب سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ ٹمکورداونگیرے نئی لائن دونوں شہروں کے درمیان براہ راست رابطہ فراہم کرے گی اور ریل سفر کی دوری کو 65 کلومیٹر تک کم کرے گی۔ ٹمکوررایا درگا نئی لائن، ایک بار مکمل ہونے سے ٹمکوربیلاری کے درمیان فاصلہ تقریباً 130 کلومیٹر کم ہو جائے گا۔ اس طرح کلیانہ کرناٹک کے علاقے سے ریلوے کے رابطے کو بڑھانا۔ انہوں نے حکومت کرناٹک پر زور دیا کہ وہ ان دونوں پروجیکٹوں کے لیے جلد اراضی کے حصول میں سہولت فراہم کرے۔

وزیر مو صوف نے اعلان کیا کہ بہت جلد ٹمکور اور بنگلورو کے درمیان ایم ای ایم یو ڈیلی ٹرین سروس شروع کی جائے گی جس سے ہزاروں طلباء، روزانہ دفتر جانے والوں اور فیکٹری ملازمین وغیرہ کو مدد ملے گی۔ ٹمکور اور بنگلورو کے عوام کا یہدیرینہ مطالبہ رہا ہے۔

******

U.No:10163

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2048342) Visitor Counter : 26


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada