مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹی آر اے آئی  نے پی ایم- وانی اسکیم کے ریگولیٹری فریم ورک  سے متعلق  ٹیلی مواصلاتی شرحوں کا ترمیمی آرڈر جاری کیا

Posted On: 23 AUG 2024 7:04PM by PIB Delhi

ہندوستانی کی ٹیلی مواصلاتی کی  اتھارٹی  (ٹی آر اے آئی ) نے آج ’’پی ایم- وانی اسکیم کے لیے ریگولیٹری فریم ورک‘‘ سے متعلق  ٹیلی مواصلاتی شرحوں  (70 ویں ترمیم) کے  آرڈر 2024 کا مسودہ جاری کیا ہے۔

’کنیکٹ انڈیا‘ مشن کے تحت، نیشنل ڈیجیٹل کمیونیکیشن پالیسی 2018 نے، ایک مضبوط ڈیجیٹل کمیونیکیشن بنیادی ڈھانچہ  بنانے کے لیے، 2022 تک 10 ملین پبلک وائی فائی ہاٹ سپاٹ کی تنصیب کو فعال بنانے کا ہدف مقرر کیا تھا۔ مزید، بھارت 6جی ویژن نے ڈیجیٹل انڈیا 2030 موبائل اور براڈ بینڈ پالیسی کے مقاصد کے لیے، 2022 تک 10 ملین عوامی وائی-فائی ہاٹ سپاٹ اور 2030 تک 50 ملین کا ہدف بھی مقرر کیا ہے۔ تاہم، پی ایم-وانی ہاٹ اسپاٹ کی تعداد اس وقت ہدف شدہ  تعداد  سے بہت کم ہیں، جیسا کہ این ڈی سی پی 2018 دستاویز اور بھارت 6 جی ویژن دستاویز میں تصور کیا گیا ہے۔

نومبر 2022 میں، ٹیلی مواصلاتی کے محکمے  (ڈی او ٹی) نے ٹی آر اے آئی کو اپنے مراسلے میں بتایا کہ پی ایم- وانی اسکیم کا پھیلاؤ کافی محدود اور اہداف سے بہت کم ہے، کیونکہ پبلک ڈیٹا آفسیز (پی ڈی اوز) سے انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز (آئی ایس پیز) کی ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز (ٹی ایس پیز) کے ذریعے چارج کیے جانے والے بیک ہال انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کی بہت زیادہ لاگت ہے  ۔ مزیدبرآں، ڈی او ٹی نے رائے دی ہے کہ تجارتی معاہدوں کے نام پر، ٹی ایس پیز/ آئی ایس پیز اکثر پی ڈی اوز پر اصرار کرتے ہیں کہ وہ ریگولر فائبر ٹو دی ہوم (ایف ٹی ٹی ایچ) براڈ بینڈ کی بجائے مہنگی انٹرنیٹ لیزڈ لائنز (آئی ایل ایل) کا استعمال کرتے ہوئے پبلک وائی فائی ایکسیس پوائنٹس کو منسلک کریں۔

اتھارٹی نے اس مسئلے کا تجزیہ کیا ہے اور اس کا خیال ہے کہ پی ایم- وانی اسکیم کے پھیلاؤ کو تیز کرنے کے لیے پی ڈی اوز کو براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی کی لاگت کو معقول بنانا ضروری ہے۔ اس کے مطابق، اتھارٹی تجویز کرتی ہے کہ پی ایم- وانی اسکیم فراہم کرنے کے مقصد کے لیے، پی ایم- وانی اسکیم کے تحت، پبلک ڈیٹا آفس کے لیے  شرح وہی ہوگی جو ریٹیل براڈ بینڈ (ایف ٹی ٹی ایچ) کنکشن کے لیے لاگو ہوتی ہے۔

ترمیمی آرڈر کا مسودہ ٹی آر اے آئی کی ویب سائٹ (www.trai.gov.in) پر دستیاب کیا گیا  ہے۔ متعلقہ فریقین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ 6 ستمبر 2024 تک اس پر اپنے تحریری تبصرے بھیجیں اور جوابی تبصرے، اگر کوئی ہیں، 13 ستمبر 2024 تک جناب امیت شرما، مشیر (فنانس اینڈ اکنامک اینالیسس)، ٹی آر اے آئی کو، ترجیحا الیکٹرانک میں، ای میل آئی ڈی پر فارم: fa@trai.gov.in بھیجے جائیں۔

کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے،جناب امیت شرما، مشیر (ایف اینڈ ای اے) سے ٹیلی فون نمبر 20907772-011 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

******

U. No.10171

(ش ح –ا ع- ر ا)   



(Release ID: 2048285) Visitor Counter : 20


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Tamil