وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے راجستھان کے اُدے پور میں جی ایس ٹی بھون کا افتتاح کیا


تجارت اور ٹیکس افسران کے درمیان باقاعدہ بات چیت مثبت مذاکرات  کے ذریعے مسائل کے حل کو ہم آہنگ کرے گی:مرکزی وزیر خزانہ

مرکزی وزیر خزانہ نے آئس ٹیب2.0 کا آغاز کیا، جو کہ ریئل ٹائم جانچ رپورٹس اَپ لوڈ کرنے اور کارگوز کی جلد کلیئرنس میں کسٹم آپریشنز کے لیے ایک دستی ڈیوائس ہے

سی جی ایس ٹی اُدے پور کی عمارت جدید، توانائی کی بچت کرنے والی اور سبز عمارتوں کے لیے حکومت ہند کے اصولوں کے مطابق ہے:سی بی آئی سی کے چیئرمین

Posted On: 23 AUG 2024 6:16PM by PIB Delhi

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج راجستھان کے اُدے پور شہر میں سنٹرل بورڈ آف  اِ ن ڈائریکٹ ٹیکس اینڈ کسٹمز (سی بی آئی سی)کے تحت سی جی ایس ٹی، اُدے پور کمشنریٹ کے ایک سرکاری کمپلیکس جی ایس ٹی بھون کا افتتاح کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZI58.jpg

 

رکن پارلیمنٹ (لوک سبھا)جناب منا لال راوت؛ رکن پارلیمنٹ (راجیہ سبھا)جناب چننی لال گراسیہ،سی بی آئی سی کے چیئرمین جناب سنجے کمار اگروال؛ سی بی آئی سی کے رکن جناب  ششانک پریہ؛ سی بی آئی سی کے رکن جناب راجیو تلوار؛  سی بی آئی سی کے رکن جناب سرجیت بھوجبل؛ سی جی ایس ٹی جے پور زون کے چیف کمشنر جناب مہندر رنگا؛ سی بی آئی سی کے سینئر افسران اور سی جی ایس ٹی اُدے پور کمشنریٹ اور جے پور زون کے افسران کے ساتھ عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا۔

اپنے کلیدی خطاب میں مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے اُدے پور کمشنریٹ کی اقتصادی اہمیت کو تسلیم کیا ،کیونکہ یہ ایک ایسے مرکز میں کام کرتا ہے،جہاں زنک، سیسہ، چاندی، سیمنٹ، فرٹیلائزر اور ٹائر جیسی اشیاء تیار کی جاتی ہیں اور کووڈ-19 عالمی وباء کی وجہ سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کے باوجود بجٹ اور شیڈول کے اندر اس اہم پروجیکٹ کی تکمیل کی ستائش کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FNGE.jpg

 

محترمہ سیتا رمن نے ٹیکس دہندگان کے لیے سہولیات اور عملے کے لیے کافی کام کی جگہ فراہم کرنے میں پروجیکٹ کے معیار اور دور اندیشی پر روشنی ڈالی اور پروجیکٹ کے انتظام اور بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی تیاری میں افسران اور ایجنسیوں کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ مرکزی وزیر نے جی ایس ٹی زونز اور کمشنریٹس کے لیے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے لیے2019 سے حکومت کے عزم  کے بارے میں بتایا۔

محترمہ سیتارمن نے تجارت اور ٹیکس افسران کے درمیان مثبت مذاکرات کے ذریعے سولیوشنز کو ہم آہنگ کرنے کے لیے باقاعدہ بات چیت کی بھی حوصلہ افزائی کی اور جی ایس ٹی سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کے لیے زور دیا اور مزید اصلاحات کی ضرورت والے علاقوں کی  شناخت کے لیے سیکٹر وار آؤٹ ریچ پروگراموں کی سفارش کی۔ مرکزی وزیر خزانہ نے آخری حربے کے طور پر سخت اقدامات کے ساتھ جی ایس ٹی قانون کے نرم نفاذ کی وکالت کی۔

مرکزی وزیر خزانہ نے آئس ٹیب2.0 کا بھی آغاز کیا، جو کہ کسٹمز کے کاموں کے لیے ایک دستی ڈیوائس ہے اور امید ظاہر کی کہ یہ ریئل ٹائم  جانچ رپورٹس کو اَپ لوڈ کرنے اور کارگو کی جلد کلیئرنس میں مدد کرے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003XLLA.jpg

 

اس سے پہلے اپنے استقبالیہ خطاب میں سی بی آئی سی کے چیئرمین جناب سنجے اگروال نے بتایا کہ سی جی ایس ٹی اُدے پور کی عمارت جدید، توانائی کی بچت کرنے والی اور سبز عمارتوں کے لیے حکومت ہند کے اصولوں کے مطابق ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0049NEY.jpg

 

یہ کمپلیکس اُدے پور کے پسندیدہ ترین مقامات میں سے ایک پر واقع ہے۔ یہ پروجیکٹ اُدے پور کمشنریٹ میں آنے والے بڑے اضلاع سے رابطے کے چوراہے پر ہے اور جی ایس ٹی ٹیکس دہندگان کے لیے آسان اور فوری طور پر قابل رسائی ہے۔ یہ اُدے پور ریلوے اسٹیشن سے تقریباً 2.5 کلومیٹر اور بس اسٹینڈ سے 3.5 کلومیٹر کے فاصلے پر بھی واقع ہے۔

 

****

ش ح۔ا گ۔ن ع

U:10160

 



(Release ID: 2048264) Visitor Counter : 37


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Tamil