وزارت خزانہ
اشیاء اور خدمات ٹیکس نیٹ ورک (جی ایس ٹی این) پیش بین اینالائیٹکس کے ذریعے ٹیکس کی تعمیل میں جدت کی خاطر جی ایس ٹی اینالائیٹکس ہیکاتھون کا انعقاد کر رہا ہے
ہیکاتھون رجسٹریشن کے آغاز سے لے کر تیار شدہ پروٹو ٹائپس جمع کرانے کی آخری تاریخ تک 45 دنوں میں منعقد ہو گی
Posted On:
23 AUG 2024 3:46PM by PIB Delhi
اشیاء اور خدمات ٹیکس نیٹ ورک (جی ایس ٹی این) جی ایس ٹی اینا لائیٹکس ہیکاتھون کا انعقاد کر رہا ہے، جو کہ پیش بین اینا لائیٹکس کے ذریعے ٹیکس کی تعمیل میں جدت لانے کی پہل ہے۔ یہ چیلنج ہندوستانی طلباء، محققین، اور اسٹارٹ اپس اور کمپنیوں کے پیشہ ور افراد کو جی ایس ٹی اینا لائیٹکس فریم ورک کے لیے ایک پیش گوئی کا ماڈل تیار کرنے کی دعوت دیتا ہے۔ ہیکاتھون رجسٹریشن کے آغاز سے تیار شدہ پروٹو ٹائپس جمع کرانے کی آخری تاریخ تک 45 دنوں میں منعقد ہوگی۔
جی ایس ٹی اینالائیٹکس ہیکاتھون کی اہلیت، انعام اور دیگر تفصیلات یہ ہیں:
اہلیت: تعلیمی اداروں یا کاروباری تنظیموں سے وابستہ ہندوستانی شہریوں کے لیے کھلا ہے۔
انعامات: شرکاء 50 لاکھ روپے کی کل انعامی رقم کے لیے مقابلہ کر سکتے ہیں، جس میں 25 لاکھ روپے کا پہلا انعام، 12 لاکھ روپے کا دوسرا انعام، 7 لاکھ روپے کا تیسرا انعام، اور 1 لاکھ روپے کا کنسولیشن انعام شامل ہے۔ مزید برآں، بہترین کارکردگی دکھانے والی آل ویمن ٹیم کو 5 لاکھ روپے کا خصوصی انعام دیا جائے گا۔
رجسٹریشن اور شرکت: ممکنہ شرکاء https://event.data.gov.in/event/gst-analytics-hackathon/ پر ڈاٹا سیٹ اور مسابقتی رہنما خطوط سے متعلق تفصیلی معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور اس میں اندراج کراسکتے ہیں۔
تمام اہل اختراع کاروں کو جی ایس ٹی میں ایک جدید تجزیاتی ماڈل بنانے میں شامل ہونے کی دعوت دی جاتی ہے۔ جی ایس ٹی این کی طرف سے یہ پہل ایک ہی وقت میں ذاتی انعامات کی گنجائش کے ساتھ ملک کی تعمیر میں جدت لانے اور اپنا تعاون کرنے کا ایک بہترین موقع فرا ہم کرتی ہے۔
************
U.No:10154
ش ح۔وا۔ق ر
(Release ID: 2048165)
Visitor Counter : 47