عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

اچھی حکمرانی کے مسوری   کے قومی مرکز (این سی جی جی ) میں سماجی جمہوریہ سری لنکا کے سرکاری ملازمین کے لیے  پانچویں  صلاحیت سازی کے پروگرام  کا آغاز


اس پروگرام میں سری لنکا کی اہم وزارتوں کی نمائندگی کرنے والے درمیانی درجے کے 39 سرکاری ملازمین شرکت کر رہے ہیں

ڈی جی این سی جی جی اور ڈی اے آر پی جی  کے سکریٹری نے کہا  ہے کہ  ’’ بھارت میں ڈیجیٹل  حکمرانی انتظامی کارکردگی کو  فروغ دینے کا ایک مثالی نمونہ ہے، جو شرکاء کو  سیکھنے کے لیے قیمتی اسباق فراہم کرتا ہے ‘‘

Posted On: 23 AUG 2024 1:17PM by PIB Delhi

اچھی حکمرانی کے قومی مرکز (این سی جی جی ) نے سری لنکا کے درمیانی  درجے کے سرکاری ملازمین کے صلاحیت سازی کے  5ویں پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ دو ہفتے کا  یہ پروگرام، 19 اگست  ، 2024 ء سے 30 اگست  ، 2024 ء تک منعقد کیا جا رہا ہے اور  اس پروگرام میں سری لنکا  کے 39  درمیانی  درجے کے سرکاری ملازمین  کی میزبانی کی جا  رہی ہے،  جس میں خواتین کے امور کی وزارت، وزارت خزانہ، وزارت دفاع، عوامی تحفظ کی وزارت ، سری لنکا انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ ایڈمنسٹریشن (ایس ایل آئی ڈی اے )   اور دیگر کے مختلف  سرکاری محکموں  سے تعلق رکھنے والے سینئر اسسٹنٹ سیکرٹریز، اسسٹنٹ سیکرٹریز، ایڈیشنل ڈویژنل سیکرٹریز، زونل ڈپٹی کمشنرز اور ڈائریکٹرز  شرکت کر رہے ہیں۔

 

 

پروگرام کے تیسرے دن، اچھی حکمرانی کے قومی مرکز (این سی جی جی )  کے  ڈائریکٹر جنرل   ، آئی اے ایس  ، جناب وی سری نواس     اور  انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی )    محکمے کے سکریٹری نے  ، اس میں شرکت کرنے والے سرکاری ملازمین سے بات چیت کی۔ اپنے خطاب میں، انہوں نے  بھارت میں نظم و نسق کے  ، ان مثالی ماڈلز پر زور دیا  ، جن کے ذریعے انتظامی طریقوں میں ایک اعلیٰ معیار قائم کیا  گیا ہے۔ ای-آفس جیسے اقدامات کی کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے،  جس کے تحت  3.7 ملین فائلوں کو ڈیجیٹل طور پر منظم کیا جاتا ہے اور ڈیجیٹل انڈیا پہل کے تحت آدھار کا انضمام کیا گیا ہے ، جناب  وی  سری نواس  نے   اس بات کو واضح کیا کہ کس طرح  آدھار جیسی ان اختراعات  سے حکمرانی کی کارکردگی  میں  خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے عوامی بہبود  سے متعلق صحت کی دیکھ بھال کی اسکیموں کے تبدیلی کے اثرات کو بھی اجاگر کیا۔

 جناب سری نواس نے  ، اُس پروگرام کے ڈیزائن پر مزید زور دیا  ، جو شرکاء کو ثقافتی باریکیوں اور مشترکہ حکمرانی کے طریقوں کی وسیع تر تفہیم پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ  پروگرام شرکاء کو  ، اپنے شہریوں کے فائدے کے لیے  اچھی حکمرانی  کے ماڈل کو اپنانے اور ان پر عمل درآمد کرنے کے لیے قیمتی بصیرت فراہم کرتا ہے۔

دو ہفتہ طویل پروگرام میں حکمرانی  کے  بدلتے ہوئے  طریقے ، ڈیجیٹل انڈیا، خدمت کا حق: زندگی میں آسانی، سوامیتوا اسکیم کے تحت زمین کے ریکارڈ کا بندوبست ،  امنگوں والے  ضلع سے متعلق  پروگرام،  2030 ء تک ایس ڈی جیز  کو حاصل کرنے کے  طریقے  ، آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا اور دیگر پر مختلف اجلاس  کا انعقاد  شامل ہے    ۔  اس میں حصہ لینے والے افراد ، اتر پردیش  کے شاملی میں جنگل سے متعلق  تحقیقی ادارے (ایف آر آئی) کے  ضلع انتظامیہ، جنگلات، ماحولیات اور  آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت، پردھان منتری سنگھرالیہ اور تاج محل کا دور ہ  بھی  کریں گے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ  این سی جی جی نے اب تک سری لنکا سے 174 سینئر اور درمیانی  درجے کے افسران کو تربیت دی ہے۔  اچھی حکمرانی کا قومی مرکز ، جو 2014 ء میں قائم کیا گیا تھا،  بھارت اور دیگر ممالک کے سرکاری ملازمین کو تربیت دینے کا پابند ہے۔ کئی  برسوں کے دوران، مرکز نے مختلف ممالک جیسے  بنگلہ دیش، کینیا، تنزانیہ، تیونس، سیشلز، گامبیا، مالدیپ، سری لنکا، افغانستان، لاؤس، ویتنام، نیپال، بھوٹان، میانمار، ایتھوپیا، اریٹیریا  ، صومالیہ، جنوبی افریقہ، انڈونیشیا، مڈغاسکر، فجی، موزمبیق اور کمبوڈیا کے افسران کو کامیابی سے تربیت دی ہے۔

پروگرام کی نظامت   این سی جی جی میں ایسوسی ایٹ کورس کوآرڈینیٹر  اینڈ  فیکلٹی   کے ڈاکٹر اے پی سنگھ  اور  ڈاکٹر ایم کے  بھنڈاری  اور  پروگرام اسسٹنٹ  جناب سنجے دت پنت  ، مونیشا وائی پی اور این سی جی جی کی ٹیم   کے ذریعے کی جا رہی ہے ۔

 

 

......................

) ش ح – ش م    -  ع ا )

U.No. 10147



(Release ID: 2048162) Visitor Counter : 21


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil