سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

جے این سی اے ایس آر نے مقامی زنک –آئن بیٹری ٹیکنالوجیز کو فروغ دینے کے لیے ایچ زیڈ ایل کے ساتھ شراکت داری کی

Posted On: 22 AUG 2024 2:34PM by PIB Delhi

زِنک مواد کی نئی قسم کے ساتھ مقامی زنک-آئن بیٹری ٹیکنالوجیز جلد ہی کم لاگت والے گرڈ اسکیل انرجی اسٹوریج اور دیگر متعلقہ ایپلی کیشنز کی سہولت فراہم کر سکتی ہیں۔سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمہ(ڈی ایس ٹی)کے ایک خود مختار ادارے،جواہر لعل نہرو سینٹر فار ایڈوانسڈ سائنٹیفک ریسرچ (جے این سی اے ایس آر)نے 21 اگست 2024 کو ہندوستان زنک لمیٹڈ (  ایچ زیڈ ایل)کے ساتھ ایک مفاہمت نامےپر دستخط کیے ہیں، تاکہ زِنک مواد کی نئی قسمیں تیار کی جاسکیں اور زِنک پر مبنی بیٹریوں کی کمرشلائزیشن کو آگے بڑھایا جاسکے۔

کم لاگت اور اعلیٰ کارکردگی والی زِنک آئن بیٹریوں کو مہنگی اور درآمد شدہ لیتھیم آئن بیٹریوں کے ہندوستان کے اختراعی متبادل کے طور پر سراہا جاتا ہے۔ زِنک آئن بیٹریاں کم لاگت اوروافر مقدار میں دستیاب خام مال کی وجہ سے بڑے پیمانے پر توانائی ذخیرہ کرنے کی بہت زیادہ صلاحیت رکھتی ہیں۔ زِنک پر مبنی بیٹریاں مارکیٹ میں کافی پختہ اورمحفوظ انتخاب پیش کرتی ہیں اور مختلف درجہ حرارت کی حدود میں مادی استحکام، کارکردگی اوربھروسے مندی میں حالیہ پیش رفت کے ساتھ، زِنک بیٹریاں توانائی ذخیرہ کرنے کے شعبے میں انقلاب برپا کر سکتی ہیں۔ زِنک آئن بیٹریوں کے ساتھ الیکٹروڈ، الیکٹرولائٹ اور انٹرفیس میں کچھ مناسب تبدیلیاں مارکیٹ میں موجود لیتھیم پر مبنی بیٹری کے  متبادل سے کہیں زیادہ بہتر نتائج دے سکتی ہیں۔

تاہم، ان کی تجارت کاری مواد کی کارکردگی کو مستحکم کرنے پر منحصر ہے۔ مثال کے طور پر زِنک پانی پر مبنی سولیوشن کے ساتھ تھرموڈائنامک طور پر غیر مستحکم ہے اور اس لیے الیکٹروڈ، الیکٹرولائٹ اور انٹرفیس میں مناسب ترمیم کی ضرورت ہے۔ ان مسائل کو حل کرتے ہوئے شراکت داری مادی اختراع کو آگے بڑھانے اور مقامی زِنک-آئن بیٹری ٹیکنالوجیز کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے تیار ہے۔جے این سی اے ایس آرکے پروفیسر پریم کمار سینگوتوان کے گروپ نے زِنک پر مبنی بیٹریوں میں ایک مضبوط تحقیقی بنیاد تیار کی ہے۔ گروپ کی جدید ترین بیٹری کی خصوصیت کی سہولت، جسے سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمہ ( ڈی ایس ٹی) کی مالی اعانت فراہم کی گئی ہے، اس شعبے میں نمایاں پیش رفت کا باعث بنی ہے۔ اس نتیجہ خیز تحقیق نے اہم پبلی کیشنز تیار کیے ہیں، جنہوں نے زِنک کے شعبے میں ہندوستان زِنک جیسے بڑے صنعت کاروں کی دلچسپی کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔

سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے کی طرف سے فراہم کردہ  فنڈ سے کی گئی تحقیق کا براہ راست نتیجہ، ہندوستان زِنک اور پروفیسر پریم کمار کے گروپ کے درمیان یہ مفاہمت نامہ جے این سی اے ایس آر کی تحقیقی مہارت اور ہندوستان زِنک کی مصنوعات کی اختراعی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائے گا۔ یہ زِنک –آئن بیٹریوں میں اینوڈس کے طور پر استعمال کرنے کے لیے نئے زِنک ایلائےاور ریچارج ایبل بیٹریوں میں ان کے استعمال کے لیے الیکٹرولائٹس کی تلاش کرے گا ۔ پروفیسرسینگوتون مواد کے ساتھ موجودہ مسائل کا پتہ لگانے کے لیے جوہری/سالماتی سے آلہ کی سطح تک مرکب دھاتوں اور الیکٹرولائٹس کی ساخت اور کیمیائی مرکبات کو تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ایک ترمیم شدہ الیکٹرولائٹ سے آلات کی زندگی اور حفاظت میں اضافہ متوقع ہے۔

جے این سی اے ایس آر ٹیم زِنک –آئن پاؤچ بیٹریوں کی نمائش کا بھی ارادہ رکھتی ہے، جو بڑے پیمانے پر تجارتی ایپلی کیشنز کے لیے آسانی سے قابل توسیع ہے۔ نئی مصنوعات کے اختراعی سولیوشن فراہم کر کے، ہندوستان زنک کا مقصد بیٹری کے انقلاب میں سب سے آگے رہنا ہے تاکہ توانائی کی جاری عالمی منتقلی میں تعاون کیا جا سکے۔  اس تحقیقی معاہدے میں دو بڑے پائیدار ترقیاتی اہداف ایس ڈی جی7(سستی اور صاف ستھری توانائی)اور ایس ڈی جی 13(کلائمیٹ ایکشن) کو نشانہ بنایا گیاہے، تاکہ سب کے لیے سستی، قابل اعتماد، پائیدار اور جدید توانائی تک رسائی کو یقینی بنایا جاسکے اور آب و ہوا  کی تبدیلی اور اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کیے جاسکیں ۔ یہ بیٹری ٹیکنالوجیز کے ارتقاء میں ایک اہم لمحہ ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-08-221435439DUS.png

****

 

 

ش ح۔ا گ۔ن ع

U:10099



(Release ID: 2047686) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi , Tamil