کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم گتی شکتی کے تحت نیٹ ورک پلاننگ گروپ کی 77ویں میٹنگ میں چھ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

Posted On: 22 AUG 2024 1:04PM by PIB Delhi

پی ایم گتی شکتی پہل کے تحت نیٹ ورک پلاننگ گروپ (این پی جی) کی 77ویں میٹنگ کل نئی دہلی میں ایڈیشنل سکریٹری، محکمہ برائے فروغ صنعت اور داخلی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی)، جناب راجیو سنگھ ٹھاکر کی صدارت میں بلائی گئی۔ میٹنگ میں وزارت ریلوے(ایم او آر) ، وزارت  برائے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہ (ایم او آر ٹی ایچ) ، شہری ہوا بازی کی وزارت (ایم او سی اے) اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت (ایم او پی ایس ڈبلیو) کے چھ اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا جائزہ لینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ منصوبہ بندی کے مربوط اصولوں کے ساتھ جو پی ایم گتی شکتی قومی   ماسٹر پلان(این ایم پی) میں بیان کیے گئے ہیں، ان منصوبوں کے جائزےاور ان کے متوقع اثرات ذیل میں تفصیل سے دیئے گئے ہیں۔

گجرات میں ہزیرہ – گوتھنگم نئی ریل لائن

گجرات میں ایک گرین فیلڈ پروجیکٹ جس میں گوتھنگم کو ہزیرہ سے جوڑنے والی 36.35 کلومیٹر براڈ گیج (بی جی) ڈبل لائن کی تعمیر شامل ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصداس  سیکشن کی صلاحیت کو بڑھانا اور بڑی صنعتوں اور ہزیرہ بندرگاہ، جو ایک اہم کارگو مرکز ہے،سے بلک اور کنٹینرائزڈ کارگو کی موثر نقل و حرکت کی حمایت کرتے ہوئے کنکٹویٹی کو بہتر بنانا ہے۔  اس منصوبے سے علاقائی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے، سڑکوں پر ٹریفک کو کم کرنے، اور سازوسامان کی نقل و حمل کو سڑک  کے راستےسے ریل کی طرف منتقل کرکے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کی توقع ہے۔

آسام میں بلاسی پارا - گوہاٹی روڈ

آسام میں ایک اسٹریٹجک سڑک کو 4 لین قومی شاہراہ-17میں اپ گریڈ کیا گیا ہے، جس میں چیراکوٹا (بلاسیپارا) اور تلنگیا کے درمیان 44.56 کلومیٹر کا حصہ شامل ہے۔ یہ پروجیکٹ علاقائی رابطے میں اضافہ کرے گا، آسام کو مغربی بنگال، میگھالیہ سے جوڑےگا اور جوگی گھوپا اور روپسی اور گوہاٹی ہوائی اڈوں پر کثیر ماڈل لاجسٹک پارک جیسے اہم بنیادی ڈھانچے کو جوڑے گا۔ اس سے اقتصادی سرگرمیوں کو نمایاں طور پر فروغ دینے، سفر کے وقت کو کم کرنے اور خطے میں بھیڑ کم ہونے کی توقع ہے۔

ناسک، مہاراشٹر میں کثیر ماڈل لاجسٹک پارک (ایم ایم ایل پی)

ناسک، مہاراشٹر میں 109.97 ایکڑ پر ایک کثیر ماڈل لاجسٹک پارک (ایم ایم ایل پی) کی تعمیر کی جارہا ہے۔ یہ گرین فیلڈ پروجیکٹ سڑک اور ریل کی نقل و حمل کو مربوط کرنے، لاجسٹکس کی کارکردگی کو بہتر بنانے، لاگت کو کم کرنے، اور سامان کورکھنے، ذخیرہ کرنے اور کسٹم کلیئرنس جیسی سہولیات فراہم کرکے علاقائی صنعتوں کو تعاون فراہم  کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس منصوبے سے 2029 کے بعد سے سالانہ 3.11 ملین میٹرک ٹن سامان کو لا نے اورلے جانے کی توقع ہے۔

پٹنہ بہار کے بہٹا ہوائی اڈے پر نئے سول انکلیو کی  تعمیر

بہار میں ایک براؤن فیلڈ پروجیکٹ میں پٹنہ کے جے پرکاش نارائن بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 28 کلومیٹر دور بہٹا ایئر فیلڈ میں ایک نئے سول انکلیو کی تعمیر شامل ہے۔ یہ پروجیکٹ پٹنہ ہوائی اڈے پر صلاحیت کی رکاوٹوں کو دور کرتا ہے۔ اس میں ایک نئی ٹرمینل عمارت شامل ہے جو سالانہ 50 لاکھ مسافروں کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس منصوبے میں اے-321 طیاروں کے لیے 10 بے ایپرن بھی شامل ہے، جس کا مقصد مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کوسنبھالناا اور خطے میں کنٹکویٹی کو بہتر بنانا ہے۔

باگڈوگرا ہوائی اڈہ، سلی گوڑی، مغربی بنگال میں نئے سول انکلیو کی تعمیر

ایک براؤن فیلڈ پروجیکٹ جس میں مغربی بنگال کے دارجلنگ ضلع میں باگڈوگرا ہوائی اڈے پر ایک نئے سول انکلیو کی تعمیر شامل ہے۔ اس توسیعی پروجیکٹ میں ایک نئی ٹرمینل عمارت کی تعمیر بھی شامل ہے جس میں سالانہ 10 ملین مسافروں کو سنبھالنے کی گنجائش اور 10 طیاروں کو رکھنے  کی گنجائش شامل ہے۔ ‘‘چکن نیک’’ کے علاقے میں واقع نہایت اہم باگڈوگرا ہوائی اڈہ ملک کے شمال مشرقی خطے کے لیے ایک اہم گیٹ وے کے طور پر کام کرتا ہے، اور یہ توسیع خطے کی بڑھتی ہوئی کنکٹویٹی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اہم ہے۔

انڈمان  و نکوبار جزائر میں بین الاقوامی کنٹینر ٹرانس شپمنٹ پورٹ الغلاثیہ خلیج کی ترقی

انڈمان و نکوبار جزائر کے مرکزی علاقے میں عظیم نکوبار جزیرے پر الغلاثیہ میں بین الاقوامی کنٹینر ٹرانس شپمنٹ پورٹ (آئی سی ٹی پی) کی ترقی کے لیے تبدیلی لانے والا ایک پروجیکٹ ہے۔ 44,313 کروڑ روپے کی لاگت والے منصوبے کے ساتھ اس گرین فیلڈ اقدام کا مقصد خلیج کے اسٹریٹجک مقام اور گہرے سمندر کو فائدہ پہنچانا ہے۔ توقع ہے کہ اس بندرگاہ سے ہندوستانی بندرگاہوں اور خطے کے پڑوسی ممالک سے ٹرانس شپمنٹ کارگو کو ہینڈل کیا جائے گا، جس سے ہندوستان کی سمندری تجارتی مسابقت میں اضافہ ہوگا اور کافی اقتصادی فوائد حاصل ہوں گے۔

این پی جی نے تمام چھ پروجیکٹوں کا پی ایم گتی شکتی کے اصولوں، کثیر ماڈل بنیادی ڈھانچے  کی مربوط ترقی، اقتصادی اور سماجی منظرنامےکے لیے آخری میل تک کنیکٹوٹی، بین  ماڈل کنیکٹیویٹی، اور پروجیکٹوں کے مربوط نفاذ کے نقطہ نظر سے جائزہ لیا ۔ ان منصوبوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ قومی تعمیر میں اہم کردار ادا کریں گے، نقل و حمل کے مختلف طریقوں کو مربوط کریں گے، اور خاطر خواہ سماجی و اقتصادی فوائد اور زندگی میں آسانی فراہم کریں گے، اس طرح خطوں کی مجموعی ترقی میں اپنا تعاون دیں۶ گے۔

 

********

ش ح۔ م ع ۔ف ر

 (U: 10101)


(Release ID: 2047676)