وزارت دفاع
این سی سی کے ڈائرکٹر جنرل نے اتراکھنڈ میں ماؤنٹ ابی گامن کے لیے 88ویں این سی سی کیٹڈس کی کوہ پیمائی مہم کو ہری جھنڈی دکھائی
Posted On:
21 AUG 2024 8:16PM by PIB Delhi
قومی کیڈٹ کور کے ڈائرکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل گربیرپال سنگھ نے 21 اگست 2024 کو نئی دہلی سے ماؤنٹ ابی گامن (اتراکھنڈ) کے لیے این سی سی کی لڑکیوں اور لڑکوں کی کوہ پیمائی مہم کو ہری جھنڈی دکھائی۔ ملک بھر کے مختلف این سی سی ڈائرکٹوریٹس سے 34 کیڈٹ، 6 افسران اور 20 مستقل تربیت فراہم کار عملہ پر مبنی ٹیم اس چنوتی بھری مہم میں حصہ لے گی۔ 1970 کے بعد سے یہ این سی سی کیڈٹس کی 88ویں کوہ پیمائی مہم ہے۔
گڑھوال ہمالیہ میں 7355 میٹر اونچائی پر واقع ماؤنٹ ابی گامن چوٹی، 2025 میں ماؤنٹ ایوریسٹ پر فتح حاصل کرنے کے این سی سی کے آئندہ مشن کے لیے ایک اہم تیاری کے مرحلے کے طور پر دیکھی جارہی ہے۔ این سی سی کے ڈائرکٹر جنرل نے اس مہم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ماؤنٹ ابی گامن مہم محض ایک اور مخاطری سرگرمی نہیں ہے، بلکہ یہ ان کیڈٹوں کے لیے کامیابی کی جانب ایک قدم ہے جو ماؤنٹ ایوریسٹ پر چڑھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ انہوں نے ٹیم کو پرسکون انداز میں، شجاعت اور پیشہ وارانہ مہارت اور ناقابل تسخیر قوت ارادی کے ساتھ چنوتیوں کا سامنا کرنے کے لیے بھی نصیحت کی۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:10080
(Release ID: 2047440)
Visitor Counter : 49