مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا کی ٹیلی کوم سیکٹر او ای ایمز کے ساتھ دوسری ایس اے سی میٹنگ


ترقی یافتہ ٹیلی کوم مینوفیکچرنگ سے زیادہ روزگار مواقع پیدا ہوں گے اور ہنرمند کارکنوں کے وسائل کی تشکیل میں مدد ملے گی

وزارت نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے آگے کی رہنمائی سے مقررہ وقت سے اندر معاملات حل کئے جانے اور صنعتوں کے لئے سازگار طریقہ کار حاصل ہوسکے گا

Posted On: 21 AUG 2024 7:25PM by PIB Delhi

ٹیلی کمیونکیشن محکمے (ڈی او ٹی ) نے وزیر مواصلات اور شمالی مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت میں وزیر جناب جیتوترادتیہ سندھیا نے کمیونکیشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیماسانی کے ہمراہ آج حال ہی میں تشکیل شدہ اسٹیک ہولڈروز ایڈوائزری کمیٹی (ایس اے سی) ٹیلی کوم کے اصل مال تیار کرنے والوں (اوای ایمز) کے ساتھ میٹنگ کی۔ یہ اقدام صنعت اکابرین کو ہندوستانی ٹیلی کوم ایکو سسٹم کی وسعت اور اس کی تشکیل کا موقع فراہم کرے گا۔

تبادلہ خیال کے دوران اندرون ملک مال تیار کرنے کے عمل میں تیزی لانے ، عمل آوری کے طریقہ کار کاروبار میں آسانی کے مزید اقدام کرنے پر بات ہوئی۔ ایس اے سی نے اعتماد ظاہر کیا کہ ترقی یافتہ، ٹیلی کوم مینوفیکچرنگ سے نہ صرف یہ کہ روزگار کے مواقع بڑھیں گے بلکہ ہنرمند کارکنوں کے وسائل وک بھی فروغ ملے گا۔

او ای ایمز کے نمائندوں / صنعتی اکابرین کی جانب سے پر یزنٹیشن کے بعد جناب سندھیا نے انھیں یقین دلایا کہ انھوں نے جو معاملے اٹھائے ہیں ان میں حکومت پورا تعاون دے گی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے ایک ایسے راستے کو ہموار کیا ہے جس کے ذریعہ نہ صرف معاملات کو حل کیا جاسکتا ہے بلکہ صنعتوں کے لئے سازگار طریقہ کار بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

وزیر موصوف جیوترادتیہ سندھیا نے چھ مخصوص اسٹیک ہولڈرز ایڈوائزری کمیٹی (ایس اے سی ایس) تشکیل دی ہیں جو مختلف معاملات پر ڈی او ٹی کو قابل قدر معلومات فراہم کریں گی۔

ٹیلی مواصلات کا محکمہ سفارشات پر عمل کرکے ٹیلی مواصلات سیکٹر کے فروغ کے لئے ٹھوس اور تعمیری اقدامات کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہے۔ ڈی او ٹی ان تبادلہ خیال سے اخذ نتیجوں کی رفتار کو برقرار رکھنے کا پابند ہے اور ان میٹنگوں سے ملی جانکاری کو کام میں لائے گا۔

******

U.No:10078

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2047433) Visitor Counter : 28