کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جناب امردیپ سنگھ بھاٹیہ نے صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے کے سیکرٹری کے طور پر عہدہ سنبھالا
Posted On:
21 AUG 2024 3:49PM by PIB Delhi
جناب امردیپ سنگھ بھاٹیہ، آئی اے ایس نے جناب راجیش کمار سنگھ آئی اے ایس کی نیابت میں ان کی محکمہ دفاع میں اسپیشل ڈیوٹی کے افسر (او ایس ڈی) کے طور پر تقرری کے نتیجے میں، وزارت تجارت و صنعت کے صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے کے سیکریٹری کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ اس سے قبل وہ وزارت تجارت و صنعت کے محکمہ تجارت کے ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
جناب امردیپ سنگھ بھاٹیہ ناگالینڈ کیڈر کے 1993 بیچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس آفیسر ہیں۔ مرکزی حکومت میں، وہ کارپوریٹ امور اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارتوں میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ ریاستی حکومت میں، انہوں نے منجملہ دیگر کے منصوبہ بندی اور رابطہ کاری، صحت اور خاندانی بہبود، ماحولیات اور جنگلات، بلدیات اور مقامی سیلف گورنمینٹ اور داخلہ کے محکموں کو سنبھالا ہے۔
***
ش ح۔ا ک ۔ رب
U:10064
(Release ID: 2047308)
Visitor Counter : 57