کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کیمیکلز اور فرٹیلائزرس کی مرکزی وزارت نے فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے احمد آباد میں صنعت سے متعلق کانفرنس کی میزبانی کی


کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکل سیکٹر ایک ترجیحی شعبہ ہے، رکاوٹوں کو کم کرنے، تعمیل کے بوجھ کو آسان بنانے اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں:صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکلز و کھادوں کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل کا بیان

Posted On: 21 AUG 2024 1:21PM by PIB Delhi

انڈیا کیم 2024 کے سلسلے میں، کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز سے متعلق13ویں دو سالہ بین الاقوامی نمائش اور کانفرنس، کیمیکلز اور کھادوں کی مرکزی وزارت نے فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف آئی سی سی آئی)کے اشتراک سےکل احمد آباد میں ایک صنعتی کانفرنس کی میزبانی کی۔

صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکلز اینڈ فرٹیلائزرز کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل مہمان خصوصی کے طور پر اس موقع پر موجود تھیں، جنہوں نے ہندوستان کی 5ٹریلین امریکی ڈالر والی معیشت کے وژن کو حاصل کرنے میں کیمیکل انڈسٹری کی اہم اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ انوپریہ پٹیل نے کہا کہ مرکزی حکومت کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکل سیکٹر کو ایک ترجیحی شعبہ سمجھتی ہے اور اس نے رکاوٹوں کو کم کرنے، تعمیل کے بوجھ کو آسان بنانے اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔

اس شعبے میں گجرات کے کلیدی کردار کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘گجرات ہندوستان کے صنعتی منظر نامے، خاص طور پر کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکل کے شعبوں میں سب سے آگے ہے۔ ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل پیداوار کا حصہ میں62 فیصد، کیمیائی پیداوار میں53 فیصد اور فارما کی پیداوار میں45 فیصد حصہ ہے۔ ’’

گجرات کے وزیر صنعت جناب بلونت سنگھ راجپوت، جو اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے، نے ہندوستان کی صنعتی ترقی کو تقویت دینے میں ریاست کے کلیدی کردارکو اُجاگر کیا  اور کہا کہ ریاست کا قومی مجموعی گھریلو پیداوار میں 8.4فیصد اورمجموعی مینوفیکچرنگ آؤٹ پٹ میں 18 فیصدحصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست، ہندوستان کی کل برآمدات کا 33 فیصد حصہ بھی رکھتی ہے۔

صنعت سے متعلق کانفرنس نے گجرات کو ایک عالمی مرکز کے طور پر فروغ دینے، نئی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور پائیدار طور طریقوں سے ہم آہنگ اختراعات کی نمائش پر بھی توجہ مرکوز کی۔ اس نے صنعت کے رہنماؤں، پالیسی سازوں اور دیگر اہم  شراکت داروں کے لیے اس شعبے کے مستقبل پر تبادلہ خیال کرنے اور باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کیا۔

صنعتی کانفرنس میں حکومت ہند کے کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلزکے محکمے کی سیکریٹری محترمہ نویدتا شکلا ورما سمیت اہم شخصیات بھی موجودتھیں۔ انہوں نے کہا کہ گجرات پی سی پی آئی آر ایک رول ماڈل ہے۔ انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ حکومت ملکی صنعت کو غیر منصفانہ تجارتی طریقوں سے بچانے کے لیے ڈیوٹی کو معقول بنانے اور غیر محصولاتی اقدامات کے نفاذ جیسے مختلف اقدامات کر رہی ہے،تاکہ ملک میں کیمیکلز کی سستی یا ناقص معیار کی درآمدات کو روکا جا سکے۔

20 اگست کو احمد آباد میں  صنعتی کانفرنس، تقریبات کی ایک سیریز کا ایک حصہ تھی، جس کا مقصد انڈیا کیم 2024 کی طرف رفتار بڑھانا تھا، جو 19-17 اکتوبر کو ممبئی میں ہونا تھا۔ مرکزی تقریب میں عالمی کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل شعبوں میں جدید ترین ٹیکنالوجیز، اختراعات کی نمائش کی جائے گی۔ یہ تقریب پالیسی کے مسائل، ریگولیٹری فریم ورک اور پائیدار طریقوں پر بات چیت کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرے گی جو صنعت کے مستقبل کے لیے اہم ہیں۔

میٹنگ میں حکومت ہند کے کیمیکلز  اور پیٹرو کیمیکلز کے محکمے  کے جوائنٹ سکریٹری جناب دیپانکرارون،گجرات حکومت کے صنعت و معدنیات  کی سکریٹری محترمہ ممتا ورما، فکی کے  نیشنل کیمیکل کمیٹی کے چیئرمین جناب دیپک سی مہتا اور فکی(ایف آئی سی سی آئی) گجرات اسٹیٹ کونسل کے چیئرمین جناب راجیو گاندھی  دیگر معززین   شامل تھے۔

****

ش ح۔ح ا۔ن ع

U:10058


(Release ID: 2047293) Visitor Counter : 32