وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

برازیلین نیوی کمانڈر ایڈمرل مارکوس سمپائیو اولسن کا دورۂ بھارت

Posted On: 21 AUG 2024 1:19PM by PIB Delhi

برازیل کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل مارکوس سمپائیو اولسن 19 سے 24 اگست تک ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان بحری تعاون کو بڑھانا ہے اور ساتھ ہی ہم خیال بحریہ کے تعاون اور بحری سیکورٹی میں مشترکہ چیلنجز تعاون کے حوالے سے عزم کو ظاہر کرنا ہے۔

 ایڈ میرل مارکوس سمپائیو اولسن نے 21 اگست 24 کو نئی دہلی میں بحریہ کے سربراہ ایڈ میرل دنیش کے ترپاٹھی سے ملاقات کی اور کارروائیوں پر مبنی  رابطہ کاری،تکنیکی تعاون اور تربیت پرمشتمل مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ ساؤتھ بلاک لان میں ان کا استقبال گارڈ آف آنر کے ساتھ کیا گیا۔

ہندوستانی بحریہ برازیل کی بحریہ کے ساتھ مختلف اقدامات کے ذریعے تعاون کرتی ہے، جس میں کارروائی سے متعلق بالمشافہ بات چیت، تربیتی تعاون اور دیگر سمندری معاملات شامل ہیں۔ دونوں بحری افواج میلان اور انڈیا-برازیل-جنوبی افریقہ میری ٹائم (آئی بی ایس اے ایم اے آر) جیسے کثیر جہتی فورموں میں بھی بات چیت کرتی رہی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون مشترکہ دفاعی کمیٹی کے ذریعے کیا جاتا ہے، جس کی نگرانی متعلقہ وزارت دفاع کرتی ہے۔ اپنی سرکاری مصروفیات کے ایک حصے کے طور پر، برازیل کی بحریہ کے کمانڈر نے دہلی میں وزیر دفاع، نیشنل میری ٹائم سیکورٹی کوآرڈینیٹر، اور آرمی کے نائب سربراہ سے بھی ملاقات کی ہے۔ اس دورے کے دوران ایڈمرل مارکوس سمپائیو اولسن گروگرام میں انفارمیشن فیوژن سینٹر – انڈین اوشین ریجن (آئی ایف سی-آئی او آر) کا بھی دورہ کریں گے اور دفاعی صنعت کے مختلف نمائندوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

برازیل کی بحریہ کے کمانڈر، نئی دہلی کے علاوہ،ممبئی کا بھی دورہ کریں گے، جہاں وہ مغربی بحریہ کی کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف کے ساتھ بات چیت کریں گے اور ساتھ ہی دیسی جنگی جہازوں اور آبدوزوں،بحری جہازوں کی گودی اورمیزاگون ڈاک شپ بلڈرز لمیٹڈ کا بھی دورہ کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(2)(2)14R7.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(1)(5)VQSP.jpeg

********

ش ح ۔  س ب۔م ش

U. No.10054


(Release ID: 2047243) Visitor Counter : 54