وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

جمہوریہ پولینڈ اور یوکرین کے دورے سے قبل وزیر اعظم کا روانگی کے وقت بیان

Posted On: 21 AUG 2024 9:07AM by PIB Delhi

آج، میں جمہوریہ پولینڈ اور یوکرین کے سرکاری دورے پر جا رہا ہوں۔

میرا پولینڈ کا دورہ اس وقت ہورہا ہے جب ہم اپنے سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل کر رہے ہیں۔ پولینڈ وسطی یورپ میں ایک اہم اقتصادی شراکت دار ہے۔ جمہوریت اور تکثیریت کے لیے ہماری باہمی وابستگی ہمارے تعلقات کو مزید مضبوط کرتی ہے۔ میں اپنی شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے اپنے دوست وزیر اعظم ڈونالڈ ٹسک اور صدر آندریج ڈوڈا سے ملاقات کا منتظر ہوں۔ میں پولینڈ میں متحرک ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان کے ساتھ بھی مشغول رہوں گا۔

پولینڈ سے، میں صدر ولادیمیر زیلنسکی کی دعوت پر یوکرین کے دورہ  پر جاؤں گا ۔ یہ کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا یوکرین کا پہلا دورہ ہے۔ میں صدر زیلنسکی کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے اور یوکرین کے جاری تنازعہ کے پرامن حل کے بارے میں نقطہ نظر کا اشتراک کرنے کے سلسلے میں پہلے ہوچکی بات چیت کو آگے بڑھانے کے موقع کا منتظر ہوں۔ ایک دوست اور شراکت دار کے طور پر، ہم خطے میں امن اور استحکام کی جلد واپسی کی امید کرتے ہیں۔

مجھے یقین ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے ساتھ وسیع رابطوں کے فطری تسلسل کے طور پر کام کرے گا اور آنے والے برسوں میں مضبوط اور زیادہ متحرک تعلقات کی بنیاداستوارکرنے میں مدد کرے گا۔

 

ش ح ۔  س ب۔م ش

U. No.10038


(Release ID: 2047129) Visitor Counter : 586