سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دوا کی فراہمی کا  طریقہ کارپھپھوند کے  انفیکشن کے علاج کو بہتر کر سکتا ہے

Posted On: 20 AUG 2024 1:09PM by PIB Delhi

دوا کی فراہمی کے لئے تیار کردہ  ایک منفرد طریقہ کار،  دمہ، سسٹک فائبروسس، یا پھیپھڑوں کی سابقہ ​​بیماری، ہیومن امیونو ڈیفیشی اینسی  وائرس (ایچ آئی وی)، کینسر، یا طویل مدت کے لیے کورٹیکوسٹیرائیڈ ادویات استعمال کرنے والے مریضوں کے لیے بہت  مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ نینو پارٹیکلز، دوا  کے کنٹرول اور موثر  اجراء کے لیے امید افزا ہیں۔ پولیمرک نینو پارٹیکلز کا استعمال ، دوا کی فراہمی سے متعلق  جدید ترین طریقہ  کارہے۔ اس وقت استعمال ہونے والی ایزول دوائیں پھپھوند کی  جھلّی پر حملہ کرتی ہیں اور پھپھوندی کو بے اثر کرتی ہیں۔ تاہم،  پھپھوند  کے علاج کی  موجودہ  دواؤں کے خلاف مزاحمت ایک تشویشناک بات ہے اور اس لیے دواؤں  کی فراہمی کے لئے  بہترطور طریقوں کی ضرورت، تاکہ انفیکشن کے علاج کے لیے دوائیں موثر ثابت ہوسکیں۔ سائنس نیزاے ایم پی ٹکنالوجی  کے شعبے (ڈی ایس ٹی ) کے ایک خود مختار ادارے،اگھرکر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم، نے ایک چٹین سنتھیس فنگی سائڈ، نیکومائسن  کا استعمال کیا ہے، جو بیکٹیریل اسٹریپٹو مائسز ایس پی پی  کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے تاکہ نکومائیسن سے  بھرے ہوئے پولی میٹرک نینو پارٹیکلز تیار کئے جاسکیں ۔ چٹن ، پھپھوندسیل کا اہم جزو ہے اور انسانی جسم میں  موجود نہیں  ہے ۔دواؤں سے  بھرے  ہوئے نینو پارٹیکلز، ایسپر گلس ایس پی پی  کی نشوونما میں خلل ڈالتے ہوئے پائے گئے اور یہ پھپھوند کے  انفیکشن کےعلاج میں  موثر پائے گئے ہیں۔اے آر آئی کی ٹیم  پلمونری ایسپرجیلوسس کے خلاف سانس لینے کے  نینو فارمولیشنز کی نشوونما میں طریقہ کار کے استعمال کے بارے میں پر امید ہے۔ سائنسدان ڈاکٹر وندنا گھورماڈے اور پی ایچ ڈی کے طالب علم کمال مایاٹو کی زیرقیادت یہ تحقیق‘‘ زیٹ اسکرفٹ فُر نیچرو فوراسکنگ سی’’ نامی جریدے میں شائع ہوئی تھی۔ ٹیم اس طرح کے اینٹی فنگل نینو فارمولیشنز کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے اورمستقبل میں اسے  تجارتی بنانے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یعنی سرکاری  -نجی ساجھیداری کے امکان کے لیے پر امید ہے۔

اشاعت کا لنک: https://doi.org/10.1515/znc-2023-0185

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-08-20131106O92X.png

ایسپر گلس  فیو می گیٹس  ہائیفل  ٹپس جو نکومائسین  سے  بھری ہوئی پولیمیرک نینو پارٹیکلز کی موجودگی میں پھٹتے ہوئے دکھا رہے ہیں۔

*****

U.No:10006            

         ش ح۔ع  م ۔رم


(Release ID: 2046871) Visitor Counter : 56