صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
انڈین فارن سروس کے زیر تربیت افسران نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی
Posted On:
19 AUG 2024 6:00PM by PIB Delhi
انڈین فارن سروس (2023 بیچ) کے زیر تربیت افسران نے آج (19 اگست 2024) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ خارجہ پالیسی کوئی تصوراتی مشق یا اشرافیہ کی پیروی نہیں ہے۔ یہ ملکی پالیسیوں کی توسیع ہے، جس کا مقصد ملک کے سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کے مفادات اور علاقائی سالمیت کو محفوظ بنانا ہے۔ لہٰذا، انڈین فارن سروس کے افسران کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ نہ صرف ہمارے مفادات کا تحفظ کریں، بلکہ 2047 تک ’وکست بھارت‘ کو حاصل کرنے کے وسیع ترین اسٹریٹجک مقصد کے ساتھ عالمی ایجنڈے کی تشکیل بھی کریں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ آئی ایف ایس افسران کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ صرف حکومت ہند کی نمائندگی نہیں کرتے، بلکہ وہ 1.4 ارب ہندوستانیوں اور ان کی امیدوں اور امنگوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وہ ہندوستان کی متنوع اور تکثیری ثقافت ، ہماری 5000 سال پرانی تہذیب کی وراثت کی نمائندگی کرتے ہیں، اور وہ ایک ایسے معاشرے کی نمائندگی کرتے ہیں، جو اپنے جذبے سے، ایک غیریقینی دنیا میں اچھائی اور استحکام کے لیے ایک طاقت ہے۔ یہ آپ میں ہر ایک پر بڑی ذمہ داری عائد کرتی ہے۔
صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ ایک اچھے سفارت کار کے لیے مختلف مہارتوں کی ضرورت ہوتی ہے - انہیں ایک موثر رابطہ کار اور ایک اسٹریٹجک مفکر ہونا چاہیے۔ ساتھ ہی، انہیں اپنے میزبان ملک کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے بارے میں گہری سیاسی اور ثقافتی سمجھ بھی ہونی چاہیے۔ یہ واضح کرتے ہوئے کہ افسران پہلی پوسٹنگ کے لیے بیرون ملک جائیں گے، غیر ملکی زبان کی تربیت کے لیے، صدر جمہوریہ نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ زبانیں سیکھیں، اور نئی ثقافتوں، لوگوں اور ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لیے تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہارتیں اور حساسیت انہیں ایک مؤثر اور بہترین سفارت کار بنائے گی۔
صدر کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں-
Please click here to see the President's Speech -
************
U.No:9987
ش ح۔وا۔ق ر
(Release ID: 2046728)
Visitor Counter : 48