بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بندرگاہوں ، جہازرانی  اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے اس سال کے رکھشا بندھن کو وزارت کے ملازمین کے لیے خاص بنایا

Posted On: 19 AUG 2024 6:10PM by PIB Delhi

'رکشا بندھن' کے مقدس موقع پر، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے دفتر میں ملازمین کو اس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب مرکزی وزیر سربانند سونووال نے دفتر میں موجود تمام خواتین ملازمین کو راکھی باندھنے کے لیے کہا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZSDQ.jpg

وزارت کے افسران کے علاوہ ساگرمالا ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف)، ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا (آئی ڈبلیو اے آئی) کے دیگر ملازمین، وزارت کے ساتھ کام کرنے والے نوجوان پیشہ ور افراد نے بھی وزیرموصوف کو راکھی باندھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XFC3.jpg

مرکزی وزیر سربانند سونووال نے بھائی اور بہن کے اس خوبصورت بندھن کی خوشیوں کو بانٹنے پر خوشی کا اظہار کیا کیونکہ اس تہوارکو سبھی ایک خاندان کے طور پر مناتے ہیں۔ جناب سونووال کو راکھی باندھنے والے ملازمین میں سے ایک نے کہا کہ یہ ایک شانداراظہار ہے اور اسے تمام محکموں تک بھی لےجایا جا سکتا ہے۔ ایک اور ملازم نے کہا کہ یہ ایک مبارک لمحہ تھا کیونکہ اسے راکھی باندھنے کے لیے وزیرموصوف کی شکل  میں ایک بھائی مل گیا کیونکہ اس کا اپنا بھائی بیرون ملک ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003EZ3L.jpg

جناب سربانند سونووال نے سب کا شکریہ ادا کیا اور اس رکھشا بندھن پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سونووال نے کہا کہ اس سے وزارت کے اندر ایک خاندان بننے اور کام کرنے کا رشتہ مزید مضبوط ہوتا ہے۔

 

***************

(ش ح۔ش ت۔ ج ا)

U:9988


(Release ID: 2046725) Visitor Counter : 61