یو پی ایس سی

یو پی ایس سی نے 'کمبائنڈ سیکشن آفیسرز' (گریڈ 'بی') کے لئے محدود محکمہ  جاتی  مسابقتی امتحان2023 کے تحریری  امتحان کے نتائج کا اعلان کیا

Posted On: 19 AUG 2024 2:59PM by PIB Delhi

دسمبر 2023 میں یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ منعقدہ کمبائنڈ سیکشن آفیسرز (گریڈ 'بی') کے لئے محدود محکمہ جاتی مسابقتی امتحان 2023 کے تحریری امتحان  اور جولائی 2024 میں سروس ریکارڈز کی تشخیص کے نتائج کی بنیاد پر، امیدواروں کی فہرست، میرٹ کے لحاظ سے درج ذیل ہے، انہیں ذیل میں مذکور سروس کے لیے سال 2023 کی منتخب  فہرست میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے:-

زمرہ

 سروس

II

انڈین فارن سروس برانچ ، کے  جنرل کاڈر  کے سیکشن  آفیسر گریڈ- بی

2.0  دی  گئی خالی آسامیوں کی تعداد اور تجویز کردہ امیدواروں کی تعداد حسب ذیل ہیں:-

زمرہ
 

سروس

انڈین فارن سروس برانچ ، کے  جنرل کاڈر  کے سیکشن  آفیسر گریڈ- بی

کمیونٹی

خالی آسامی

سفارش کردہ امیدواروں کی تعداد

II

جنرل

27

26

 

ایس سی

02

02

 

ایس ٹی

01

01

 

میزان

30

پی ڈبلیو بی ڈی -3 سمیت 1

29

 

3.1  امیدواروں کے حتمی انتخاب کا فیصلہ اور دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ نتائج کا اعلان محکمہ پرسنل اینڈ ٹریننگ کی طرف سے  مورخہ  12  اپریل 2022  کو  او ایم  نمبر 36012/2016/2019 – ای ایس ٹی (آر ای ایس) کے ذریعہ جاری کردہ رہنما خطوط کی بنیاد پر کیا جائے گا، اور  یہ  ایس ایل پی  (سی  نمبر: 30621 /2011 سے متعلق  سول اپیل نمبر  629 /2022 کے قطعی نتیجے  سے مشروط  ہوگا۔

3.2  نتیجہ مزید ایس ایل پی نمبر 31288/2017 کے حتمی نتائج سے مشروط ہے، جو 'پروموشن میں ریزرویشن' اور 'اپنی میرٹ' یا دیگر  سے متعلق  معاملے میں سپریم کورٹ آف انڈیا کے سامنے زیر التوا ہے۔  یا کسی اور معاملے میں کسی بھی عدالت کے سامنے امتحان کے نتیجے پر اثر انداز ہونے والے مقدمات کے فیصلے  سے مشروط ہے۔

4.0 یونین پبلک سروس کمیشن کے کیمپس میں ایگزامینیشن ہال بلڈنگ کے قریب ایک 'سہولت کاؤنٹر' ہے۔ امیدوار اپنے نتائج سے متعلق کوئی بھی معلومات/ وضاحت کام کے دنوں میں صبح 10:00 بجے  سے شام 5:00 بجے کے درمیان اس کاؤنٹر سے ذاتی طور پر یا ٹیلی فون نمبر 23385271-011 اور  23381125-011 پر حاصل کر سکتے ہیں ۔ نتیجہ یو پی ایس سی کی ویب سائٹ یعنی www.upsc.gov.in پر بھی دستیاب ہے۔ نتائج کے اعلان کی تاریخ سے پندرہ دنوں کے اندر نمبر ویب سائٹ پر دستیاب کرائے جائیں گے۔

نتیجہ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں:

Click here to see the Result:

************

U.No:9970

ش ح۔وا۔ق ر



(Release ID: 2046606) Visitor Counter : 29