کوئلے کی وزارت
گھریلو استعمال کے لیے اعلیٰ درجے کے کوئلے کی مانگ
Posted On:
07 AUG 2024 4:16PM by PIB Delhi
سبھی طرح کے کوئلے کی مانگ کا اندازہ لگانے کے لئے بین وزارتی کمیٹی (درآمد کے متبادل کے مقصد کے لیے تشکیل دی گئی) کی مختلف میٹنگیں منعقد کی جاتی ہیں ۔ معیشت میں ترقی کودیکھتے ہوئے سیمنٹ، ایلومینیم، اسپونج آئرن وغیرہ جیسی کھپت والی صنعتوں میں اعلیٰ درجے کے کوئلے کی کافی مانگ ہے۔
نیشنل اسٹیل پالیسی 2017 نے خام اسٹیل کی پیداوار میں مالی سال 2017 کے 101 ملین ٹن ایم ٹی سے بڑھ کر مالی سال 2030 تک 300میٹرک ٹن ہونے کا اندازہ لگا یا ہے ۔ اس وقت مالی سال 2024 میں 148 میٹرک ٹن خام اسٹیل کی پیداوار ہوئی ہے۔ اسٹیل کی پیداوار میں اضافے سے ہندوستان کے میٹلرجیکل کوکنگ کول کی مانگ میں اضافہ متوقع ہے۔
2024-25 تک ہندوستان بھر میں کوئلے کی پیداوار کو 1 بلین ٹن کی سطح تک بڑھانے اور 27-2026 تک کول انڈیا لمیٹڈ کی پیداوار کو تک 1 بلین ٹن تک بڑھانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ کوئلے کی دستیابی میں نتیجتاً اضافہ سے ان درجات کے کوئلے کی طلب کو دستیاب حد تک پورا کیا جاسکے گا۔
کوکنگ کول کی درآمد کے متبادل کے طورپر ، اسٹیل کے شعبے کے ذریعے کوکنگ کول کی موجودہ گھریلو آمیزش کو موجودہ 10-12 فیصد سے بڑھا کر 30-35 فیصدتک کیا جائے گا۔ اسی مناسبت سے وزارت کوئلہ نے نیشنل اسٹیل پالیسی 2017 میں متوقع گھریلو کوکنگ کول کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے مالی سال 22میں مشن کوکنگ کول کا آغاز کیا ہے۔کوئلے کی وزارت نے 2030 تک گھریلو خام کوکنگ کول کی پیداوار کو 140 میٹرک ٹن تک بڑھانے کے لیےسبھی ضروری اقدامات کیے ہیں۔
کوکنگ کول کی سپلائی: مالی سال 24 کے دوران، گھریلو واشڈ کوکنگ کول کی سپلائی 5.4 میٹرک ٹن سالانہ تھی، جس میں سی آئی ایل سے 2.2 میٹرک ٹن سالانہ شامل ہے۔ نئی واشریز کے قیام کے ساتھ ، ملک 2030 تک اسٹیل کے شعبے کو تقریباً 23 میٹرک ٹن سالانہ واشڈ کوکنگ کی سپلائی کر سکے گا۔
یہ معلومات کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
U.No:9964
ش ح۔ف ا ۔رم
(Release ID: 2046553)
Visitor Counter : 34