قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قانونی زبان کو آسان بنانے کے لیے کئے  گئے اقدامات

Posted On: 01 AUG 2024 4:37PM by PIB Delhi

قانون سازی کے  محکمہ کو حکومت ہند کی متعلقہ انتظامی وزارتوں/محکموں کی پالیسی سے متعلق  فیصلوں کی بنیاد پر اور حکومت  ہند میں میں پارلیمانی طریقۂ کار کے مینوئل میں پارلیمانی امور کی وزارت کی طرف سے تجویز کردہ طریقہ کار کے مطابق بھارت کے قوانین کا مسودہ تیار کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔

قانون سازی کا  محکمہ ،  اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کر رہا ہے کہ قانون سازی کا مسودہ سادہ، سہل ، درست اور غیر مبہم ہو۔ تاثرات کی وضاحت اور مناسب الفاظ اور تاثرات کے استعمال کے لیے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

قانون سازی کے محکمے نے حکومت ہند کی تمام وزارتوں/ محکموں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ قانون سازی سے متعلق  پالیسیوں کو سادہ اور عام فہم زبان میں وضع کیا جائے۔ مزید یہ کہ ڈرافٹ پرسن کو مناسب تربیت بھی دی جاتی ہے۔

انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈرافٹنگ اینڈ ریسرچ (آئی ایل ڈی آر ) قانون سازی کے مسودے کی  تیاری سے متعلق تربیت فراہم کرتا ہے ، جس میں قانون سازی کو عام/ سادہ زبان میں تیار کرنے پر توجہ دی جاتی ہے تاکہ اسے عام لوگوں کے لیے قابل رسائی بنایا جا سکے۔

معیاری قانونی لغت میں آسان الفاظ شامل ہیں۔ مرکزی ایکٹ وغیرہ کے ہندی متن کو تیار کرتے وقت صرف وہی الفاظ، تاثرات اور فقرے شامل کیے گئے ہیں ، جو مخصوص سیاق و سباق کے مطابق انگریزی الفاظ کے ہندی مترادفات کے طور پر طے کیے گئے ہیں۔ قانونی لغت میں مرکزی  ایکٹ میں مستعمل  ہندی مترادفات کو ایسا بنانے کی کوشش کی گئی ہے کہ وہ آسان اور عام فہم زبان میں  ہوں اور جن کے معنی انگریزی لفظ کے مطابق ہوں۔

اس کے لیے سرکاری وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں اور سول قوانین کو آسان بنانے پر کوئی مقداری خرچ نہیں کیا گیا۔

یہ معلومات قانون اور انصاف  کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور پارلیمانی امور کی وزارت میں وزیر مملکت جناب  ارجن رام میگھوال نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

 

...............................

) ش ح –  م م   -  ع ا )

U.No. 9962


(Release ID: 2046545)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi