وزارت دفاع
ہندوستانی بحری جہاز ٹبر دو روزہ دورے پر ایسبجرگ، ڈنمارک پہنچ گیا
Posted On:
18 AUG 2024 6:49PM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ کا فرنٹ لائن اسٹیلتھ فریگیٹ، کیپٹن ایم آر ہریش کی قیادت میں آئی این ایس ٹبر دو روزہ دورے پر ڈنمارک کے ایسبجرگ پہنچا۔
آئی این ایس ٹبر کے ایسبجرگ، ڈنمارک کے جاری دورے کا مقصد دونوں ممالک اور بحری افواج کے درمیان موجودہ تعلقات کو بڑھانا ہے۔
ایسبجرگ بندرگاہ میں قیام کے دوران جہاز کا عملہ ثقافتی تبادلے سمیت ڈینش مسلح افواج کے ساتھ مختلف دو طرفہ پیشہ ورانہ بات چیت میں حصہ لے گا۔ ہندوستانی بحریہ دنیا بھر کی بحریہ کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
ہندوستان اور ڈنمارک کے درمیان سفارتی تعلقات تاریخی روابط، مشترکہ جمہوری روایات اور علاقائی، نیز بین الاقوامی امن اور استحکام کی مشترکہ خواہش پر مبنی ہیں۔ 28 ستمبر 2020 کو عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور ڈنمارک کی وزیر اعظم محترمہ میٹ فریڈرکسن کے درمیان منعقدہ ورچوئل سمٹ کے دوران دو طرفہ تعلقات کو "گرین اسٹریٹجک پارٹنرشپ" کی سطح تک بڑھا دیا گیا۔
آئی این ایس ٹبر ہتھیاروں اور سینسروں کی ورسٹائل رینج سے لیس ہے اور یہ ہندوستانی بحریہ کے ابتدائی اسٹیلتھ فریگیٹس میں سے ایک ہے۔ یہ جہاز ہندوستانی بحریہ کے مغربی بیڑے کا حصہ ہے جو مغربی بحریہ کی کمان کے تحت ممبئی میں واقع ہے۔
************
ش ح ۔ ا م ۔ م ص
(U: 9949)
(Release ID: 2046480)
Visitor Counter : 44