مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

راکھی کے دھاگوں کی اہمیت بدستور برقرار ہے، بہنیں پوسٹ آفس كے ذریعہ ہندوستان کے علاوہ بیرون ملک بھی  راکھی بھیج رہی ہیں


احمد آباد خطے کے ڈاک خانوں سے 3 لاکھ سے زیادہ راکھیاں بُک کرائی گئیں اور ہندوستان کے علاوہ  بیرون ملک بھیجی گئیں  : پوسٹ ماسٹر جنرل کرشنا کمار یادو

اتوار کو راکھی تقسیم کی جائے گی اور رکشا بندھن كے دن بھی- پوسٹ ماسٹر جنرل کرشنا کمار یادو

بیرون ملک بھی راکھی کا جنون ہے: امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سنگاپور، کینیڈا، روس وغیرہ سمیت کئی ممالک میں پوسٹ آفس کے ذریعے راکھیاں بھیجی جا رہی ہیں

Posted On: 17 AUG 2024 2:48PM by PIB Delhi

ریشمی دھاگوں نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ورچوئل راکھیوں کا قد پست کر دیا ہے۔ بہنیں اپنے بھائیوں کو ڈاکخانوں کے ذریعے رنگ برنگی راکھیاں بھیجنے کو ترجیح دے رہی ہیں۔ محکمہ ڈاک نے بھی اس کے لیے تمام ضروری انتظامات کر لیے ہیں۔ پوسٹ ماسٹر جنرل، نارتھ گجرات، احمد آباد جناب کرشن کمار یادو نے بتایا کہ اب تک احمد آباد خطے کے مختلف پوسٹ آفسوں سے 3 لاکھ سے زیادہ راکھیاں بُک کر کے ملک اور بیرون ملک بھیجی جا چکی ہیں۔ رکشا بندھن سے ایک دن پہلے اتوار کو راکھیوں کی ترسیل کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی بھائی کی کلائی محروم نہ رہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-08-17at1.05.42PMBHAT.jpeg

راکھی کا جنون ملک سے باہر بھی بہت زیادہ ہے۔ پوسٹ ماسٹر جنرل جناب کرشنا کمار یادو نے بتایا کہ راکھیاں ڈاکخانوں سے اسپیڈ پوسٹ اور رجسٹرڈ پوسٹ کے ذریعے بیرون ممالک بھیجی جارہی ہیں۔ احمد آباد خطے کے مختلف ڈاک خانوں کے ذریعہ تقریباً 1.5 لاکھ راکھیاں بیرونی ممالک کے لیے بُک کی گئیں۔ ان میں سے زیادہ تر راکھیاں امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سنگاپور، کینیڈا، روس، متحدہ عرب امارات، جرمنی، جاپان، چین وغیرہ ممالک میں بھیجی گئی ہیں۔ ساتھ ہی بیرون ملک مقیم بہنیں بھی اپنے پیارے بھائیوں کو راکھیاں بھیج رہی ہیں جو کہ فوری طور پر ڈاکخانوں کے ذریعے پہنچائی جارہی ہیں۔ بہنیں بیرون ملک کے لیے پہلے سے ہی راکھیاں بھیج رہی ہیں تاکہ ان کی راکھیاں صحیح وقت پر بھائیوں تک پہنچ جائیں اور ان کی کلائیاں سونی نہ رہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-08-17at1.05.32PMT528.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-08-17at1.05.32PM(1)KLS0.jpeg

پوسٹ ماسٹر جنرل جناب کرشنا کمار یادو نے بتایا کہ راکھی میل کی بکنگ اور چھانٹنے كے عمل كے علاوہ   ڈاکخانوں سے اُن کی فوری ترسیل بشمول ریلوے میل سروس اور چھانٹنے كے قومی مراكز کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ خطوط کے ذریعے خوشیاں پھیلانے والے محکمہِ ڈاک نے  اس تعلق کو بھی نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 2046301) Visitor Counter : 39


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil