وزارت دفاع
ہندوستانی فضائیہ اور ہندوستانی فوج نے 15,000 فٹ کی بلندی پر بی ایچ آئی ایس ایچ ایم کری یٹیکل ٹراما کیئر کیوب کا اپنی نوعیت کا پہلا پریسائز پیرا ڈراپ ٹیسٹ کیا
Posted On:
17 AUG 2024 10:03AM by PIB Delhi
ہندوستانی فضائیہ )آئی اے ایف( اور ہندوستانی فوج نے مشترکہ طور پر 15,000 فٹ کے قریب اونچائی والے علاقے میں آروگیہ میتری ہیلتھ کیوب کا اپنی نوعیت کا پہلا موزوں پیرا ڈراپ آپریشن کیا ہے۔ یہ اہم ٹروما کیئر کیوبز پروجیکٹ بھیشم (بھارت ہیلتھ انیشیٹو فار سہیوگ ہیتا اور میتری) کے تحت مقامی طور پر تیار کیے گئے ہیں۔ یہ آپریشن وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے انسانی امداد اور قدرتی آفات سے متعلق امداد (ایچ اے ڈی آر) سے متاثرہ علاقوں میں اہم سامان فراہم کرنے کے وژن کے مطابق کیا گیا تھا۔
آئی اے ایف نے اپنے جدید ٹیکٹیکل ٹرانسپورٹ ہوائی جہاز C-130J سپر ہرکولیس کا استعمال کیوب کو ہوائی جہاز سے اتارنے اور ایک بے حد موزوں پیرا ڈراپ کرنے کے لیے کیا۔ ہندوستانی فوج کی پیرا بریگیڈ، جو اپنی آپریشنل مہارت اور چستی کے لیے مشہور ہے، نے اپنے جدید ترین درستگی سے متعلق ڈراپ آلات کا استعمال کرتے ہوئے، ٹراما کیئر کیوب کی کامیاب تعیناتی میں اہم کردار ادا کیا۔ اس مظاہرے نے ایسے خصوصی فوجی اثاثوں کی صلاحیت کو اجاگر کیا جو ایچ اے ڈی آرآپریشنز کو مؤثر طریقے سے سپورٹ کرنے کے لیے، یہاں تک کہ انتہائی دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں بھی سپورٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
بھیشم ٹروما کیئر کیوب کی کامیاب پیرا ڈراپ اور تعیناتی نے مسلح افواج کی ہم آہنگی اور جوڑ کی مثال دی اور پہلے جواب دہندگان کے طور پر بروقت اور موثر مدد فراہم کرنے کے عزم پر زور دیا۔
******
ش ح ۔ ا م ۔ م ص
(U: 9926)
(Release ID: 2046251)
Visitor Counter : 43