ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
کابینہ نے بہار کے بیہٹہ میں 1413 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے ترقی دیے جانے والے ایک نئے سول انکلیو کے لیے منظوری دی
Posted On:
16 AUG 2024 8:19PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے بہار کے پٹنہ کے بیہٹہ میں 1413 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے ترقی دیے جانے والے ایک نئے سول انکلیو کے لیے ائیرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔
یہ بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹ پٹنہ ہوائی اڈے پر گنجائش کی متوقع سطح کو پورا کرنے کے لیے ایک اسٹریٹجک پہل کی نمائندگی کرتا ہے۔ اے اے آئی پہلے ہی پٹنہ ہوائی اڈے پر ایک نئی ٹرمینل عمارت کی تعمیر کے عمل میں ہے ، لیکن زمین کی محدود دستیابی کی وجہ سے مزید توسیع محدود ہے۔
بیہٹہ ہوائی اڈے پر مجوزہ نئی انٹیگریٹڈ ٹرمینل بلڈنگ 66،000 مربع میٹر پر پھیلی ہوئی ہے اور اسے 3000 پیک آور مسافروں (پی ایچ پی) کو سنبھالنے اور سالانہ 50 لاکھ مسافروں کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ضرورت پڑنے پر اس میں مزید 50 لاکھ کا اضافہ کیا جائے گا اور حتمی گنجائش سالانہ ایک کروڑ مسافروں کی ہوگی۔ منصوبے کے اہم اجزاء میں ایک ایپرن کی تعمیر شامل ہے جس میں اے -321 / بی -737-800 / اے -320 قسم کے طیاروں کے لیے موزوں دس پارکنگ بے کے ساتھ ساتھ دو لنک ٹیکسی ویز کی تعمیر بھی ہوگی۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 9914
(Release ID: 2046121)
Visitor Counter : 68
Read this release in:
Odia
,
English
,
Hindi_MP
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam