نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ نے 2024 كے پیرس پیرا اولمپکس کے ہندوستانی دستے کو نیک خواہشات پیش کیں۔ روانگی کی تقریب میں شرکت كی
پیرا ایتھلیٹس ہندوستان کے جذبے کو مجسم كرتے ہیں اور یہ ہمارے 1.4 بلین شہریوں کے لیے زبردست تحریك كا ذریعہ ہیں- ڈاکٹر مانڈویہ
Posted On:
16 AUG 2024 6:58PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیل كے علاوہ محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ نے آج نئی دہلی میں منعقدہ ایك تقریب کے دوران پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ رکشا کھڈسے بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
ایتھلیٹس کی تعریف کرتے ہوئے، ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا كہ "ہمارے پیرا ایتھلیٹس رکاوٹوں پر قابو پانے اور چیلنجوں کو مواقع میں بدلنے کی زبردست صلاحیت ركھتے ہیں۔ پیرا ایتھلیٹس ہندوستان کے جذبے کو مجسم كرتے ہیں اور ہمارے 1.4 بلین شہریوں کے لیے بے پناہ تحریك کا ذریعہ ہیں۔
ڈاکٹر مانڈویہ نے اپنے کھلاڑیوں کو مسابقت کی اعلیٰ سطحوں پر بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے ضروری وسائل اور تعاون سے آراستہ کرنے کے لیے حکومت کے اٹل عزم كو اجاگر كیا۔ انہوں نے کھیلو انڈیا پہل کی کامیابی پر بھی روشنی ڈالی جس نے متعدد کھلاڑیوں کی آگے بڑھایا ہے ساتھ ہی ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم کے ذریعے 50 پیرا ایتھلیٹس کو نشانہ بند معاونت فراہم کی گئی ہے۔
انہوں نے كہا كہ اس بار ہم 84 پیرا ایتھلیٹس کا اب تک کا سب سے بڑا دستہ بھیج رہے ہیں جو 12 کھیلوں میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے ہندوستان کے پیرا ایتھلیٹس کی بڑھتی ہوئی طاقت اور صلاحیتوں کو ظاہر کرتے ہوئے یہ اظہار خیال کیا۔کھلاڑی تیر اندازی، ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، کینوئنگ، سائیکلنگ، بلائنڈ جوڈو، پاور لفٹنگ، روئنگ، شوٹنگ، تیراکی، ٹیبل ٹینس اور تائیکوانڈو سمیت 12 کھیلوں میں حصہ لیں گے۔
مرکزی وزیر نے ان کھلاڑیوں کے پیچھے خاندانوں اور کوچوں کے گرانقدر تعاون کا اعتراف كرتے ہوءے اور ان کی تعریف كی اور كہا كہ "میں آپ کے اہل خانہ اور کوچیز کو اپنی نیك خواہشات پیش كرنا چاہتا ہوں جو لگن اور اٹل عزم کے ساتھ آپ کے سفر کے آغاز سے آپ کے ساتھ کھڑے ہیں"۔
مرکزی وزیر نے خصوصی ترانہ ’’مچا دھوم‘‘ بھی لانچ کیا۔ 3 منٹ کے 16 سیکنڈ کے پرجوش ترانے کا مقصد کھلاڑیوں کو اکٹھا کرنا اور مقابلے کے جذبے کو تحریك دینا ہے۔
اپنے خطاب میں نوجوانوں کے امور اور کھیل کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ رکشا کھڈسے نے کھلاڑیوں کی شاندار لگن اور عزم کے لیے ان کی تعریف کی او كہا كہ "ہمارے کھلاڑیوں نے ناقابل یقین لچک کا مظاہرہ کیا ہے اور ان کا سفر ایک حقیقی تحریک ہے۔ ہمیں ان پر بے حد فخر ہے"۔
پیرا اولمپک کمیٹی آف انڈیا کے صدر جناب دیویندر جھاجھریا نے پیرا اولمپک کھلاڑیوں کی تاءید کے لیے حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے صلاحیت اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیرس میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کی تیاری کرنے والے کھلاڑیوں کی سرافرازی کو اجاگر کیا۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 2046072)
Visitor Counter : 43