زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے زراعت اور دیہی ترقی کے لیے پی ایم مودی کے یوم آزادی کے ویژن کو پورا کرنے کا عہد کیا

Posted On: 16 AUG 2024 6:28PM by PIB Delhi

زراعت ، کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود اور دیہی ترقی کی دونوں وزارتوں کے صفائی ملازمین، ایم ٹی ایس سے لے کر سکریٹری سطح تک کے ملازمین اور افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر اور جناب بھاگیرتھ چودھری اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت جناب کملیش پاسوان اور ڈاکٹر چندر شیکھر پیماسانی نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PBZ3.jpg

جناب شیوراج سنگھ چوہان نے یوم آزادی کے اگلے دن زراعت اور دیہی ترقی کے ساتھ ساتھ آئی سی اے آر کے تمام افسران اور ملازمین سے بات چیت کی۔ جناب چوہان نے یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ سے اپنے خطاب میں زراعت اور دیہی ترقی کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے دیے گئے ویژن کو پورا کرنے کا عہد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم 2047 کے روڈ میپ اور ترقی یافتہ ہندوستان کی قراردادوں کو پورا کرنے کے لئے اپنی تمام تر کوششیں اور سخت محنت کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ تین گنا زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم ان کی رہنمائی میں تین گنا زیادہ محنت کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-08-16at18.32.20GYQP.jpeg

جناب شیوراج سنگھ نے کہا کہ ہم سب ایک خاندان ہیں، ہم مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے پوری ایمانداری اور لگن سے کام کرنے کا عہد کیا۔ جناب چوہان نے تمام ملازمین اور افسران سے عہد بھی لیا۔ انہوں نے عہد لیا کہ ہم زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود اور دیہی ترقی کے ذریعے ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تشکیل کے لیے اپنا کام پوری محنت، ایمانداری، لگن اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر کریں گے۔ دیہی ترقی کے محکمے کو ترقی یافتہ ہندوستان کی تشکیل میں بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے۔ ہم اپنا کام پوری محنت اور ایمانداری سے کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-08-16at18.32.216FM5.jpeg

************

ش ح۔وا۔ق ر

U.No:9907


(Release ID: 2046046) Visitor Counter : 49


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu