بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے تحت کے وی آئی سی چیئرمین کی قیادت میں ترنگا یاترا کا آغاز


ممبئی میں کے وی آئی سی ہیڈ کوارٹر میں 78 واں یوم آزادی بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

کے وی آئی سی کے چیئرمین منوج کمار نے ہیڈ کوارٹر کے احاطے میں پرچم کشائی کی

چیئرمینکے وی آئی سی نے کے وی آئی سی احاطے میں تزئین و آرائش شدہ ’مہاتما ہال‘ کا افتتاح کیا

کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار نے کہا’گزشتہ 10 سالوں میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں، پوجیہ باپو کی وراثت کھادیوکست بھارت کی ضمانت بن گئی ہے

Posted On: 15 AUG 2024 5:12PM by PIB Delhi

کھادی اور گاؤں کی صنعت کمیشن (کھادیاینڈ ولیج  انڈسٹری کمیشن -کے وی آئی سی)، بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں وزارت (ایم ایس ایم ای)، حکومت ہند نے 78 ویںیوم آزادی کے موقع پر ممبئی کے ولے پارلے میں واقع مرکزی  دفتر میں پرچم کشائی کی تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر کے وی آئی سی ممبئی کے افسران اور ملازمین نے چیئرمین کے وی آئی سی کی قیادت میں ترنگا یاترا کا اہتمام کیا۔ چیئرمین کے وی آئی سی نے احاطے میں حال ہی میں تزئین و آرائش  کے مرحلے سے گزرے ’مہاتما ہال‘ کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر ثقافتی پروگرام کے ساتھ انعامات کی تقسیم کا پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔

پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمینکے وی آئی سی جناب منوج کمار نے 78ویںیوم آزادی پر احاطے میں موجود تمام افسران اور ملازمین کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں کھادیکی سرگرمیوں سے وابستہ کھادی کارکنوں، کاتنے والوں، بنکروں اور کاروباریوں کو مبارکباد دی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کھادی کا ترنگا صرف کپڑے کا ٹکڑا نہیں ہے، یہ جدوجہد آزادی کے ان لاتعداد انقلابیوں کی قربانیوں، جدوجہد اور خوابوں کی علامت ہے جنہوں نے ہندوستان کو برطانوی راج کے مظالم سے آزاد کرایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک آزادی میں اپنی جانیں قربان کرنے والے ہمارے مجاہدین آزادی  کا خواب آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں پورا ہو رہا ہے۔ پچھلے 10 سالوں میں، قابل احترام باپو کی کھادی کی وراثت، ایک ترقییافتہ ہندوستان(وکست بھارت) کی ضمانت بن گئی ہے۔ کے وی آئی سی کے افسران اور ملازمین کو مبارکباد دیتےہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اور ایم ایس ایم ای وزارت کی رہنمائی میں کھادی اور دیہی صنعتوں کا کاروبار ایک لاکھ 55 ہزار کروڑ کے ہندسے کو عبور کر گیا ہے۔

کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزادی کے امرت کال میں کے وی آئی سی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی وراثت، کھادی کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی برانڈ پاور کے ساتھ نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ حکومت ہند کے ’ہر گھر ترنگا ابھیان‘کو ہر گھر تک پہنچانے کے لیے،کے وی آئی سی نے ملک بھر میں’ہر گھر ترنگا، ہر گھر کھادی‘ مہم چلائی، جس کا وسیع اثر پڑا ہے۔ کے وی آئی سی کے چیئرمین نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں وزیر اعظم کے برانڈ پاور سے کھادی اور گاؤں کی صنعت کی مصنوعات کی فروخت میں پانچ گنا اور پیداوار میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔ پہلی بار اس شعبے میں 10.17 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔

اس موقع پر اِرلا میں واقع کھادی ولیج انڈسٹری کمیشن کے مرکزی دفتر کی طرف سے ترنگا یاترا نکالی گئی جس میں کے وی آئی سی کے افسران اور ملازمین کے ساتھ مقامی باشندوں نے شرکت کی۔

یوم آزادی کے موقع پر فنکاروں اور کے وی آئی سی ملازمین نے سنٹرل ہیڈ کوارٹر میں حب الوطنی کے گیت پیش کئے۔ اس پروگرام کے دوران، راج بھاشا وشیشانک کا دوسرا ایڈیشن بھیکے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار کے ذریعہ جاری کیا گیا اور سالانہ کھیلوں کے مقابلے کے فاتحین کوی عزت افزائی بھی کی گئی ۔ پروگرام میں کے وی آئی سی کے افسران اور ملازمین موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20240815-WA0026CQET.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20240815-WA0027EXFG.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20240815-WA0028S3N4.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م م ۔ن ا۔

U-9872

                          



(Release ID: 2045712) Visitor Counter : 18