جل شکتی وزارت

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل نے وزارت کے افسران اور عملے کے ساتھ ’ہرگھر ترنگا مہم‘ کا انعقاد کیا

Posted On: 14 AUG 2024 5:05PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ’ہر گھر ترنگا مہم‘ کی  پرزور اپیل کے تحت ، جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل نے آج نئی دہلی میں وزارت کے افسران اور عملے کے  افراد کےساتھ اس مہم کا انعقاد کیا۔ وزیر موصوف نے تمام افسران/ اہلکاروں سے درخواست کی کہ وہ پرچم سے متعلق ضابطوں  کی پیروی  کرتے ہوئے اپنے گھروں پر قومی پرچم لہرائیں۔ اپنے دوستوں اور اہل خانہ کوبھی  ترنگا لہرانے کی ترغیب دیں اور قومی پرچم کے ساتھ اپنی سیلفی لے کر اسے ویب سائٹ https://harghartiranga.com پر اپ لوڈ کریں۔

قومی تقریب کو بڑے جوش و خروش کے ساتھ منانے کے  نشان کے طور پر، وزیر موصوف نے آبی وسائل، دریاؤوں  کی ترقی اور گنگا کے احیاء  کے محکمے کے کچھ افسران/ اہلکاروں کے درمیان قومی پرچم تقسیم کیے۔ اس کے علاوہ جناب پاٹل نے 78 ویں یوم آزادی کے لیے  آبی وسائل ، دریاؤوں کی ترقی اور گنگا کے احیاء کے  محکمے کے تمام اراکین اور ملک کے  ہم وطنوں  کو نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001M6GF.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LM7P.jpg

’ہر گھر ترنگا‘ مہم کا مقصد لوگوں کو قومی پرچم گھر لانے اور اسے ہندوستان کی آزادی کے موقع پر لہرانے کی ترغیب دینا ہے۔ اس مہم کے تحت  قومی کوشش ، لوگوں میں حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینا ، تحریک دینا اور ’ترنگے‘ کے بارے میں عوامی بیداری کو فروغ دینا ہے۔

************

ش ح۔ م ع   ۔ را

U-9829



(Release ID: 2045319) Visitor Counter : 21


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada