عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ممبئی، ستمبر میں ای-گورننس پر 27ویں قومی کانفرنس کے لیے تیار ہے

Posted On: 14 AUG 2024 3:47PM by PIB Delhi

ای گورننس(این سی ای جی) پر 27 ویں قومی کانفرنس 3 اور 4 ستمبر 2024 کو ممبئی، مہاراشٹر کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں ہونے والی ہے۔ اس تقریب کا اہتمام انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے(ڈی اے آر پی جی) ، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت(ایم ای آئی ٹی وائی) اور مہاراشٹر کی حکومت نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

دو روزہ کانفرنس، جس کا موضوع ‘‘وکِست بھارت: محفوظ اور پائیدار  ای-سروس کی فراہمی"ہے،چھ مکمل سیشنز اور چھ بریک آؤٹ سیشنز پر مشتمل ہے، جس میں حکومت، اکیڈمی، ایوارڈ یافتگان اور صنعت سے تعلق رکھنے والے اہم اسٹیک ہولڈرز اور رہنماؤں کو اختراعی گورننس کے طریقوں کو فروغ دینے  اور غورو خوض کرنے کے لیے اکٹھا کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012XKO.jpg

‘‘یہ ایوارڈز وزیر مملکت، وزارت عملہ، عوامی شکایات اور پنشن؛ سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ ارضیاتی سائنس کی وزارت  کے  وزیرِ مملکت؛وزیراعظم کے دفتر کے وزیرِ مملکت؛ جوہری توانائی  کے محکمہ کے وزیر مملکت اور محکمہ خلاء کے وزیر مملکت،ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ذریعہ افتتاحی اجلاس میں دیئے جائیں گے۔  اس کے بعداگلے دو دنوں تک بات چیت اور غور وخوض کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اختتامی اجلاس کے دوران کلیدی خطاب کریں گے۔

 ڈی اے آر پی جی نے 27ویں این سی ای جی میں شرکت کے لیے ایوارڈ یافتگان، پینلسٹ اسپیکرز، اور مرکزی وزارتوں، ریاستوں، ای-گورنمنٹ انڈسٹری، اکیڈمیاں، اسٹارٹ اپس، نمائش کنندگان وغیرہ کے رجسٹریشن کے لیے portal nceg.gov.in کھولا ہے۔ .

اس تقریب کی تیاری کے لیے 6 اگست 2024 کو ایک ورچوئل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں حکومت مہاراشٹر کی چیف سکریٹری،محترمہ سجاتا سونک، ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری،جناب  وی سری نواس، ایم ای آئی ٹی وائی کے سکریٹری جناب ایس کرشنن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔  ڈی اے آر پی جی نے کانفرنس کے ڈھانچے کے بارے میں ایک جامع بریفنگ فراہم کی۔ مزید برآں، مہاراشٹر کی حکومت نے اسٹیٹس رپورٹ شیئر کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024DIN.jpg

 

ش ح۔ ا ک ۔ ج

Uno-9822


(Release ID: 2045261) Visitor Counter : 55