عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

سی پی جی آر اے ایم ایس میں قابل ذکر کامیابی کی داستانوں کے ساتھ شکایتوں کے ازالے


یکم اگست سے 12 اگست 2024 تک ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ 26,106 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا

Posted On: 14 AUG 2024 12:27PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے یکم اگست  سے 12 اگست 2024 کے درمیان دور کی گئی شکایات کی ایک فہرست جاری کی۔ اسی کے مطابق ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے 26,106 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔

یکم اگست سے 12 اگست 2024 کی مدت کے دوران شکایات کا ازالہ کرنے والی سرفہرست 5 ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کانام

کُل نمٹائے گئے معاملے

1

اترپردیش حکومت

8,917

2

مہاراشٹر حکومت

2,391

3

گجرات حکومت

2,181

4

مدھیہ پردیش حکومت

1,916

5

پنجاب حکومت

1,405

شکایات کے مؤثرازالے میں کامیابی کی درج ذیل 4 داستانیں  پیش کی گئی ہیں۔

  1. جناب سنتوش کی شکایت - پی ایم کسان سمان ندھی یوجنا کی قسطوں کی عدم وصولی

جناب سنتوش کو تمام ضروری دستاویزات کی تصدیق جیسے کہ زمین کی بوائی کی  صورتحال حیثیت، آدھار بینک اکاؤنٹ کی سیڈنگ، اور ای-کے وائی سی مکمل کرنے کے باوجود، پی ایم کسان یوجنا کی آخری 16ویں اور 17ویں قسطیں موصول نہیں ہوئی تھیں۔ انہوں نے  اپنے بینک اکاؤنٹ میں ڈی بی ٹی کے ذریعے ان زیر التواء قسطوں کی ادائیگی کے فوری حل اور تصدیق کی درخواست کی۔ حکومت راجستھان کے ذریعہ فراہم کردہ قرارداد کے مطابق، تمام ادائیگیوں پر کارروائی کی گئی تھی اور ریکارڈ کے مطابق کوئی بھی قسط زیر التواء نہیں ہے۔

  1. جناب پون کمار رائے کی شکایت – بجلی کنکشن میں نام کی تبدیلی کی درخواست

جناب پون کمار رائے نے مارچ 2024 میں اپنے والد کی موت کے بعد بجلی کے تین کنکشن ان کے نام منتقل کرنے کے لیے درخواست دی تھی۔ ایگزیکٹو انجینئر کی یقین دہانی کے باوجود، مبینہ طور پر واجب الادا بلوں کی وجہ سے یہ عمل 4 ماہ تک تاخیر کا شکار رہا۔یہ بل  متنازعہ تھے۔ جناب پون نے تمام بل ادا کیے اور متعلقہ حکام سے مداخلت کی درخواست کی۔ متعلقہ حکام کی طرف سے تاخیر کے بعد، جناب پون نے اپنے مسئلے کے حل کے لیے سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر شکایت درج کرائی۔ مقامی سطح پر شکایت کی جانچ کی گئی اور ایگزیکٹو انجینئر نے اب تصدیق کی ہے کہ تینوں کنکشنز کے نام کی تبدیلی مکمل ہو چکی ہے۔ شکایت درج کرنے کے 13 دن کے اندر اس کا ازالہ  کیا گیا تھا۔

  1. جناب مدن موہن بترا کی شکایت - زیرو استعمال کے باوجود پانی کا غلط بل

جناب مدن، ایک ریٹائرڈ پروفیسر اور ایک اعلیٰ سینئر شہری ہیں جو اپنی بیوی کے علاج کی وجہ سے اپنے بیٹے کے ساتھ ایک مختلف پتے پر رہ رہے ہیں، جس کے نتیجے میں دہلی جل بورڈ کے پاس رجسٹرڈ پتے پر پانی کی کھپت صفر ہے۔ اس کے باوجود، انہیں 190 روپے کا ایک غلط بل موصول ہوا۔ جناب مدن نے بل کی تصحیح کیلئے درخواست کی ہے تاکہ صفر کی کھپت کو ظاہر کیا جاسکے اور رقم کو تبدیل کیا جائے۔ دہلی جل بورڈ کی طرف سے فراہم کردہ قرارداد کے مطابق، پانی کے بل کو صفر کھپت کے مطابق صفر رقم کا کر دیا گیا۔

  1. محترمہ وندنا کماری کی شکایت – اسکالرشپ کی ادائیگی میں تاخیر

محترمہ وندنا کماری نے 31 دسمبر 2023 کو تعلیمی سال 24-2023 کے لیے مکھیہ منتری ودیارتھی پرتیبھا یوجنا اسکالرشپ کے لیے درخواست دی تھی۔ ان کی جماعت کے دیگر طلبہ نے 31 مارچ 2024 تک اپنے اپنے وظیفے حاصل کر لیے تھے، لیکن دستاویزات کی منظوری کے 6 ماہ گزرنے کے بعد بھی، انہوں نے  اسکالرشپ کی رقم وصول نہیں کی۔ جولائی، 2024 میں،انہوں  نے سی پی جی آر اے  ایم ایس پورٹل پر شکایت درج کروائی، اور موصول ہونے والی قرارداد کے مطابق، یہ اطلاع دی گئی کہ  اسکیم کے تحت ان کے آدھار سیڈ بینک اکاؤنٹ میں 10,000 روپے جاری کردیے گئے اور شکایت درج کرنے کے 21 دنوں کے اندر شکایت کا ازالہ کردیا گیا۔

 

********

ش ح۔ ع م۔ع ن

 (U: 9805)



(Release ID: 2045163) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil