عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 78ویں جشن آزادی سے پہلے ملک گیر ہر گھر ترنگا مہم کے تحت کٹھوعہ، جموں و کشمیر میں ایک بڑی ترنگا ریلی کی قیادت کی
"دفعہ 370 کی منسوخی مادر وطن کے لئے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی قربانی کو وزیر اعظم مودی کا مناسب خراج تحسین ہے": ڈاکٹر سنگھ
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے عوامی شکایات اور مطالبات کے فوری اور موقع پر ازالے کے لیے عوامی دربار کا انعقاد کیا
Posted On:
13 AUG 2024 7:12PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ پی ایم او، عملہ،عوامی شکایات، پنشن، جوہریتوانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں ہر گھر ترنگا مہم کے تحت یوم آزادی کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر شہریوں میں حب الوطنی اور قومی فخر کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے ایک عظیم ترنگا بائیک ریلی کی قیادت کی۔
ریلی کا انعقاد مقامی نوجوانوں نے کیا تھا اور اس مہم میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریلی کے اختتام کے بعد، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے مجسمے پر پھول چڑھائے اور کہا کہ ان کی قربانیوں اور نظریے نے ’ایک ودھان ایک نشان ایک پردھان‘ تحریک کو متاثر کیا۔ وزیر نے جاری سووچھتا مہم کے ایک حصے کے طور پر مجسمہ کے ارد گرد صفائی مہم میں بھی حصہ لیا۔ انہوں نے آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کر کے ڈاکٹر مکھرجی کے متحدہ ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی، اس طرح جموں و کشمیر کو باقی ہندوستان کے ساتھ ضم کر کے، 'ایک قوم، ایک آئین' کے وژن کو عملی جامہ پہنایا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی جانب سے آرٹیکل 370 کی منسوخی ڈاکٹر مکھرجی کی عظیم قربانی اور ان کی لازوال میراث کو ایک مناسب خراج عقیدت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مجسمہ نوجوانوں کے لیے تحریک کا ذریعہ ہے، جو مٹی کے بیٹوں کی قوم کے لیے دی گئی قربانیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔
کٹھوعہ کو ایک مقدس سرزمین بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مکھرجی کا مجسمہ یہاں نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا کیونکہ اسی جگہ انہیں گرفتار کیا گیا تھا، جہاں سے سری نگر لے جایا گیا تھا، لیکن پراسرار حالات میں ان کی موت ہوگئی۔ "آرٹیکل 370 کو منسوخ کرکے، مودی نے ڈاکٹر مکھرجی کی قربانی کو تسلیم کیا، اور یہ بلند مجسمہ متحد ہندوستان کے لیے ان کی جدوجہد کو ثابت کیاہے۔
اس کے بعد ، مرکزی وزیر نے تقریباً دو گھنٹے کے عوامی دربار کا انعقاد کیا تاکہ عوامی مسائل کے فوری ازالے اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ موقع پر ہی ان کے مطالبات کی تکمیل کی کوشش کی جا سکے۔ انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ان کی مسلسل کوشش ہے کہ وہ نچلی سطح تک پہنچیں اور خود عام لوگوں کی بات سنیں اور ان کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کو یقینی بنائیں۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد اپنے تحفظات کا اظہار کرنے کے لیے آگے آئی اور اپنے مطالبات کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔
وزیر نے کہا کہ انہوں نے ضلعی افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ عوامی مطالبات کو بغیر کسی ناکامی کے حل کریں اور انہیں جلد کارروائی کی رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ "عوامی مسائل کو حل کرنے اور گورننس میں شفافیت لانے کے لیے سب کچھ کیا جا رہا ہے"۔
************
ش ح ۔ ا م ۔ م ص ۔
(U: 9786)
(Release ID: 2045051)
Visitor Counter : 31