محنت اور روزگار کی وزارت
ای پی ایف کی منتقلی رکن کو پنشن کا مجاز بناتی ہے
Posted On:
13 AUG 2024 6:33PM by PIB Delhi
ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن نے 13 اگست 2024 کو "ای پی ایف ٹرانسفر" کے موضوع پر اپنا 5 واں انٹرایکٹو لائیو سیشن منعقد کیا۔ یہلائیو سیشن کو فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر 25,000 سے زیادہ آراء کے ساتھ سٹریم کیا گیا۔ ای پی ایف ٹرانسفر کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں ماہر مقرر شری سنت کمار، آر پی ایف سی-آءی، ای پی ایف او ہیڈ آفس نے تفصیل سے معلومات فراہم كیں۔ سیشن کی نظامت جناب آلوک یادو نے کی۔اسپیکر نے ارکان کے سوالات کے تفصیلی جواب دیئے۔ای پی ایف ٹرانسفر کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب کمار نے کہا کہ مختلف ای پی ایف کھاتوں کو یکجا کرنے سے ممبران مختلف ایڈوانسز/جزوی نکالنے کے اہل ہوں گے۔ انہوں نے مستثنیٰ اداروں کے ای پی ایف اکاؤنٹ کی منتقلی کے عمل کی وضاحت کی۔
حکومت ہند کی وزارت محنت اور روزگار کے تحت ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) ممبران اور پنشنرز میں تعلیم اور بیداری پیدا کرکے زندگی میں آسانی پیدا کرنے کے لیے فعال قدم اٹھا رہی ہے۔
ریکارڈ شدہ لائیو سیشن اب یوٹیوب
(https://www.youtube.com/watch?v=CqBIJ6LQa8c)
پر دستیاب ہے۔
ممبران بشمول عام لوگ اس سیشن کو دیکھ سکتے ہیں اور پچھلے لائیو سیشنز کو بھی دیکھ سکتے ہیں تاکہ وہ فوائد، خدمات اور ای پی ایف او سے ان فوائد کو حاصل کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں جان سکیں اور اس سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کر سکیں۔ لائیو سیشن ہر مہینے کے ہر دوسرے منگل کو منعقد ہوتے ہیں۔ پہلا سیشن 14 مئی 2024 کو ہوا تھا۔ اگلا لائیو سیشن 10 ستمبر 2024 کو ہوگا اور بحث کے موضوع کا اعلان 3 ستمبر 2024 کو ای پی ایف او کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر پیشگی اعلان کیا جائے گا۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 2045001)
Visitor Counter : 45