وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاع کے وزیر مملکت نے لال قلعہ پر یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کا جائزہ لیا


تقریب کی تیاریوں میں شامل این سی سی کیڈٹس اور این ایس ایس رضاکاروں کو یادگاری نشانات سے نوازا گیا

Posted On: 13 AUG 2024 5:39PM by PIB Delhi

دفاع کے وزیر مملکت جناب سنجے سیٹھ نے 13 اگست 2024 کو لال قلعہ پر یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کا معائنہ کیا اور این سی سی  کیڈٹس، این ایس ایس  رضاکاروں، متعلقہ اہلکاروں اور ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کی کوششوں کی تعریف کی۔

بعد ازاں 78ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کرنے والے این سی سی کیڈٹس اور این ایس ایس کے رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے مجاہدین آزادی  ہمیشہ ہم سب کے لیے مشعل راہ رہیں گے۔ انہوں نے این سی سی کیڈٹس کو مستقبل کے سپاہی قرار دیا جو ملک کے اتحاد اور سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے ایک مضبوط ستون ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا ‘‘آپ سماجی خدمت اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ کے بہت سے اقدامات کرتے ہوئے تبدیلی کی طاقت کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ نے بہت سے قومی مشنوں کے لیے کام کیا ہے  اور انہیں لگن اور محنت سے کامیاب بنایا ہے جیسے کہ قومی مشن برائے کلین گنگا، کلین انڈیا مہم، بین الاقوامی یوگا ڈے۔ اس وقت بھی آپ یوم آزادی کی تقریبات کو کامیاب بنانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں” ۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ این سی سی کیڈٹس کا رول وزیر اعظم جناب مودی جی کے ‘‘ آٓتم نر بھر بھارت’’ اور ‘‘وکست بھارت’’ کے وژن کو پورا کرنے میں اہم ہوگا۔

 جناب سنجے سیٹھ نے این سی سی کیڈٹس کے جوش اور حوصلے کی تعریف کی اور انہیں یادگاری نشانات (مومنٹو)سے نوازا۔

 

****

ش ح۔ م م ۔ ج

Uno-9772


(Release ID: 2044919) Visitor Counter : 74