کامرس اور صنعت کی وزارتہ

پی ایم گتی شکتی کی صلاحیت سازی ورکشاپ کا انعقاد 13 اگست 2024 کو ترواننت پورم میں کیا جائے گا

Posted On: 12 AUG 2024 4:40PM by PIB Delhi

پی ایم گتی شکتی (پی ایم جی ایس) کو ضلع/مقامی سطح پر لے جانے کی کوشش کے تحت صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کا محکمہ(ڈی پی آئی آئی ٹی) بی آئی ایس اے جی- این کے تکنیکی تعاون سے پورے ہندوستان میں 100 سے زائد اضلاع کا احاطہ کرتے ہوئے سات ضلعی سطح کی ورکشاپس کا ایک سلسلہ منعقد کر رہا ہے۔ ضلع کی سطح کی تیسری ورکشاپ 13 اگست 2024 کو ترواننت پورم (جنوبی زون) میں کیرالہ، کرناٹک، آندھرا پردیش، تمل ناڈو اور تلنگانہ کے 14 اضلاع کے ساتھ منعقد ہوگی۔

اس ورکشاپ میں کیرالہ حکومت کے صنعت، کوئر اور قانون کے وزیر جناب پی راجیو کےہمراہ  ریاستی محکموں اور مرکزی وزارتوں/محکموں کے افسران کے ساتھ 14 اضلاع کے ضلع کلکٹرس  شرکت کریں گے۔

اس ورکشاپ میں (i) مختلف انفراسٹرکچر اور سماجی شعبے کی وزارتوں/محکموں [جیسے سڑک  ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کی وزارت، محکمہ برائے  ٹیلی مواصلات،  محکمہ برائے اسکولی تعلیم، قبائلی امور کی وزارت  وغیرہ] (ii) پی ایم جی ایس کی جیو-اسپیشل ٹیکنالوجی اور علاقے کی ترقی سے متعلق نقطہ نظر، نیتی آیوگ کے امنگوں والے اضلاع کے پروگرام کے ساتھ، تعاون اور بہتر منصوبہ بندی کو آسان بنانے کے لیے، اور (iii) بنیادی دھابچت، سماجی اور اقتصادی سہولیات کی مؤثر منصوبہ بندی میں پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان  پلیٹ فارم کی افادیت اور علاقہ پر مبنی جامع منصوبہ بندی کی سہولت فراہم کرنے میں ضلع کلکٹروں کے کردار کی وضاحت کرنے پر توجہ مرکوزکی جائے گی۔

متوقع نتائج میں علاقے کی ترقی سے متعلق نقطہ نظر کے تحت موثر منصوبہ بندی اور عمل درآمد، ضروری سماجی اور اقتصادی انفراسٹرکچر کے ساتھ منتخب مقامات کی ترقی، پہلے اور آخری  سرے تک کنکٹی وٹی کی سہولت، موجودہ اسکیموں اور پروگراموں کا موثر نفاذ، پورے خطے میں بالآخر جامع ترقی اور پائیدار ترقی کا باعث بنے گا۔

، پی ایم جی ایس مزید ورکشاپس کے ساتھپی ایم گتی شکتی  قومی ماسٹر پلان میں مزید اضلاع کو  شامل کرے گی۔ یہ ورکشاپس پی ایم گتی شکتی  قومی ماسٹر پلان کے متعلقہ  شراکت داروں کو اضلاع، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی وزارتوں/محکموں کے درمیان وسیع غور و فکر اور ایک دوسرے سیکھنے  کے لیے اکٹھا کرنے کی غرض سے ایک مؤثر ذریعہ کے طور پر کام کریں گی۔

ضلعی سطح کی صلاحیت سازی کی پہلی ورکشاپ 18 جنوری 2024 کو بھوپال (سنٹرل زون) میں منعقد ہوئی تھی۔ ورکشاپ میں چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش کے 18 اضلاع کے ضلع کلکٹروں اور ریاستی محکموں اور مرکزی وزارتوں/محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ دوسری ورکشاپ پونے (مغربی زون) میں 9 فروری 2024 کو منعقد ہوئی جس میں مہاراشٹر، گجرات اور راجستھان کے 11 اضلاع نے حصہ لیا۔

مربوط بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی کے لیے پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان (پی ایم جی ایس-این ایم پی) مکمل طور پر کام کر رہا ہے۔ بنیادی ڈھانچے اور سماجی شعبے کی وزارتوں/ محکموں اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کامیاب استعمال کے معاملات سامنے آ رہے ہیں۔ پی ایم گتی شکتی اصولوں پر متعین علاقوں کی جامع اور مربوط منصوبہ بندی، ‘علاقے کی  ترقی کے نقطہ نظر’ پہل کے تحت اپنایا جا رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ع ۔ن ا۔

U- 9738

                       



(Release ID: 2044631) Visitor Counter : 19