صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دماغی صحت کی دیکھ بھال سے متعلق  خدمات کو مضبوط بنانے کے لیے کئے  گئے اقدامات


نیشنل مینٹل ہیلتھ پروگرام کے ڈسٹرکٹ مینٹل ہیلتھ پروگرام کے جزو کو 767 اضلاع میں نافذ کرنے کی منظوری دی گئی ہے

این ایم ایچ پی کے سہ سطحی نگہداشت کے جزو کے تحت، 25 سینٹرز آف ایکسیلنس کو منظوری دی گئی ہے تاکہ ذہنی صحت کے اختصاص میں پی جی شعبہ جات میں طلباء کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ سہ سطحی علاج کی سہولیات فراہم کی جا سکیں

آیوشمان آروگیہ مندروں میں فراہم کی جانے والی جامع پرائمری ہیلتھ کیئر کے تحت خدمات کے پیکیج میں دماغی صحت  خدمات کو شامل کیا گیا ہے

36 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے 53 ٹیلی مانس سیل قائم کیے ہیں اور ٹیلی مینٹل ہیلتھ سروسز شروع کی ہیں۔ ہیلپ لائن نمبر پر 11,76,000 سے زائد کالز کی گئی ہیں

Posted On: 09 AUG 2024 1:13PM by PIB Delhi

حکومت نے 2016 میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسز (این آئی ایم ایچ اےاین ایس)، بنگلورو کے ذریعے نیشنل مینٹل ہیلتھ سروے (این ایم ایچ ایس ) کروایا جس کے مطابق 18 سال سے زیادہ عمر کے بالغوں میں ذہنی امراض کا پھیلاؤ تقریباً 10.6فیصدہے۔

نیشنل مینٹل ہیلتھ پروگرام (این ایم ایچ پی) کے ڈسٹرکٹ مینٹل ہیلتھ پروگرام (ڈی ایم ایچ پی) کے جزو کو 767 اضلاع میں نافذ کرنے کو منظوری دی گئی ہے جس کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو نیشنل ہیلتھ مشن کے ذریعے مدد فراہم کی جاتی ہے جس میں خودکشی کی روک تھام سے متعلق خدمات، کام کی جگہوں پرایسٹریس مینجمنٹ ، اسکولوں اور کالجوں میں ایسٹریس مینجمنٹ، لائف اسکل ٹریننگ  اور کاؤنسلنگ شامل ہیں۔ڈی ایم ایچ پی کے تحت ڈسٹرکٹ اسپتالوں، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) اور پرائمری ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی) کی سطحوں پر دستیاب سہولیات میں، بیرونی مریض  خدمات، تشخیص، مشاورت / نفسیاتی سماجی مداخلت، شدید ذہنی عارضے میں مبتلا افراد کی مسلسل دیکھ بھال اور مدد، منشیات، آؤٹ ریچ خدمات، ایمبولینس خدمات وغیرہ شامل ہیں۔ مندرجہ بالا خدمات کے علاوہ ضلعی سطح پر 10 بستروں پر مشتمل اِ ن – پیشنٹ  فیسلٹی کا بھی انتظام ہے۔

اس کے علاوہ، ملک میں ذہنی صحت خدمات کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے، حکومت ہنداین ایم ایچ پی  کو نافذ کر رہی ہے۔ این ایم ایچ پی کے سہ سطحی نگہداشت کے جزو کے تحت، 25 سنٹرز آف ایکسیلنس کو منظوری دی گئی ہے تاکہ ذہنی صحت اسپیشلٹیز میں پی جی شعبہ جات میں طلباء کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ سہ سطحی علاج کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ حکومت نے 19 سرکاری میڈیکل کالجوں/ اداروں میں دماغی صحت اسپیشلٹیز  میں 47 پی جی محکموں کے قیام / مضبوطی کے لیے بھی تعاون کیا ہے۔ 22 نئے ایمس میں دماغی صحت خدمات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

دستیاب معلومات کے مطابق، ملک میں 47 سرکاری دماغی اسپتال ہیں، جن میں 3 مرکزی دماغی صحت کے ادارے - نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسز، بنگلور، لوکوپریہ گوپی ناتھ بوردولوئی ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ، تیز پور، آسام اور سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف سائیکاٹری، رانچی شامل ہیں۔

مذکورہ بالا کے علاوہ، حکومت بنیادی صحت کی دیکھ بھال کی سطح پر ذہنی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو مضبوط بنانے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت نے 1.73 لاکھ سے زیادہ ذیلی صحت مراکز (ایس ایچ سیز) اور بنیادی صحت مراکز (پی ایچ سیزپی ایچ سیز) کو آیوشمان آروگیہ مندروں میں اپ گریڈ کیا ہے۔ ان آیوشمان آروگیہ مندروں میں فراہم کی جانے والی جامع پرائمری ہیلتھ کیئر کے تحت خدمات کے پیکیج میں دماغی صحت کی خدمات کو شامل کیا گیا ہے۔

مندرجہ بالا کے علاوہ، حکومت نے 10 اکتوبر 2022 کو ایک ‘‘نیشنل ٹیلی مینٹل ہیلتھ پروگرام’’ (این ٹی ایم ایچ پی) شروع کیا ہے، تاکہ ملک میں معیاری ذہنی صحت سے متعلق مشاورت اور دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی کو بہتر بنایا جا سکے۔ 23.07.2024 تک، 36 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے 53 ٹیلی مانس سیل قائم کیے ہیں اور ٹیلی ذہنی صحت خدمات شروع کی ہیں۔ ہیلپ لائن نمبر پر 11,76,000 سے زائد کالز کی گئی ہیں۔

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات کہی۔

*****

 

U.No:9722

 ش ح۔م م ۔رم



(Release ID: 2044412) Visitor Counter : 18