عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دین دیال انتیودیا یوجنا-قومی دیہی روزی روٹی مشن خواتین کے اپنی مدد آپ گروپوں  کو ان کی روزی روٹی بڑھانے میں مدد فراہم کر رہا ہے اور دیہی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے اپنا روزگار آپ كرنے کے مواقع کو فروغ دے رہا ہے: مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ


اُدھم پور-کٹھوعہ-ڈوڈا حلقہ میں تیزی سے بنیادی ڈھانچے كو رابطہ  بہتر بنانے اور اس کے منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لئے فروغ دیا گیا ہے: مرکزی وزیر

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے شہریوں کی شکایات کا موقع پر ازالہ کرنے كے لیے چنئی، ادھم پور میں عوامی دربار کا انعقاد کیا

ڈاکٹر سنگھ نے دور دراز علاقوں میں گھر پر طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے "آروگیہ ڈاکٹر آن وہیلز" ایمبولینس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

Posted On: 11 AUG 2024 4:54PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج چننی (اُدھم پور) میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا اور خواتین کے اپنی مدد آپ گروپوں  اور اسٹارٹ اپس کے ساتھ بات چیت کی اور ٹیلی میڈیسن اے آنی سے چلنے والی سروس "ڈاکٹر آن وہیلز" کا بھی آغاز کیا

 سائنس اور ٹیکنالوجی كے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج؛  پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور كے مملكتی وزیر  ڈاکٹر جتیندر سنگھ آج یہاں كہا كہ"دین دیال انتیودیا یوجنا-قومی دیہی روزی روٹی مشن نہ صرف خواتین کے اپنی مدد آپ گروپوں  کو ان کی روزی روٹی بڑھانے میں مدد فراہم کر رہا ہے بلکہ مقامی نوجوانوں کے لیے اپنا روزگار  آپ كرنے کے مواقع کو بھی فروغ دے رہا ہے"۔   وہ جموں و کشمیر کے ادھم پور ضلع کی تحصیل چننی کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں منعقدہ مشن سے متعلق ایک نمائش کے حوالے سے بات کر رہے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-08-11at6.43.48PMXS9A.jpeg

وزیر  موصوف نے کہا كہ اس مشن کے ذریعے منسلک خواتین کے اپنی مدد آپ گروپ خود ہی اتم نربھر بن گئے ہیں اور دوسری خواتین اور نوجوانوں کو بھی روزگار کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دے كر كہا كہ "لکھ پتی دیدیاں - اپنی مدد آپ گروپ والی دیدیاں پائیدار آمدنی حاصل کر رہی ہیں اور معاشرے میں رول ماڈل بن چكی ہیں، دیہی معیشت کو بدل كر ركھ دیں گی"۔  ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ یہ مشن حکومت کا ایک نمایاں پروگرام ہے جو غریبوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے دنیا کا سب سے بڑا اقدام ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/C002590D.jpg

ادھم پور-کٹھوعہ-ڈوڈا لوک سبھا حلقہ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا كہ   پی ایم جی ایس واءی کے تحت سڑکیں اور شاہراہیں تیز رفتاری سے تعمیر کی جا رہی ہیں جس کا مقصد دور دراز علاقوں میں رابطے کو بہتر بنانا اور سفر کے وقت کو کم کرنا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا كہ "لکھن پور-بنی-بسوہلی-ڈوڈا سے نئی قومی شاہراہ  مکمل ہو جائے پر رابطے کو فروغ دے گی اور سفر کی آسانی میں اضافہ کرے گی"۔ انہوں نے کہا كہ اسی طرح گوہا-کھیلانی-کھنبل قومی شاہراہ جو چننی-سدھمہادیو-کھیلانی-چترو-کھنبل کو جوڑتی ہے، سطحی نقل و حمل کا متبادل راستہ فراہم کرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/C004W8LQ.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا كہ مودی حکومت كی توجہ  دیہی منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لیے پچھلے دس سالوں کے فوائد کو مستحکم کرنے پر مرکوز ہے۔

اس موقع پر مرکزی وزیر  موصوف نےآروگیہ-ڈاکٹر آن وہیلزایمبولینس موبائل ٹیلی میڈیسن سروس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مفت ٹیلی میڈیسن اسٹارٹ اپ اقدام کا مقصد دور دراز کے دیہاتوں کے لوگوں کو ان کی دہلیز پر مفت صحت کی خدمات فراہم کرنا ہے۔ موبائل ایمبولینس کے کام کی وضاحت کرتے ہوئے وزیر  موصوف نے کہا کہ "مریض کے معائنے اور نسخہ فراہم کرنے کی پوری مشق تقریباً 45 منٹ میں مکمل ہو جاتی ہے، جو کہ معمول کے مطابق اگر سپتال میں مریض کا جسمانی معائنہ کرانا پڑتا ہے تو اس میں كءی دن لگ سکتے ہیں۔ اب ایک مریض اپنا طبی مسئلہ اپنی مادری زبان میں بیان کر سکتا ہے اور ڈاکٹر آن وہیلز مریض کو اسی زبان میں جواب دیتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس پہل کو ہیلتھ کیئر اسٹارٹ اپ کے طور پر بیان کیا جسے بڑے پیمانے پر فروغ دیا جانا چاہیے۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر سنگھ نے اس تجربے کی مزید نشوونما اور برقرار رکھنے کے لیے مزید سی ایس آر تعاون کا مطالبہ کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہوں۔

بعد ازاں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایک عوامی دربار منعقد کیا جس کے دوران لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنی شکایات کا اظہار کیا اور ان کے جلد از جلد حل کے لیے اپنے مطالبات پیش کیے۔ بہت سی شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ضلعی سطح کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کے مسائل اور مطالبات کو تیزی سے پورا کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ خود گزشتہ چند ہفتوں سے ایسے عوامی درباروں میں شہریوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں تاکہ ان کے جلد از جلد ازالے اور حل کو یقینی بنایا جا سکے۔

قبل ازیں اپنی آمد پر مرکزی وزیر نے مشن کے تحت تیار کردہ مصنوعات کی نمائش کرنے والے مختلف محکموں کے مختلف اسٹالوں کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر سنگھ نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول، چننی کے احاطے میں حکومت ہند کے ایک پید ما کے نام پہل کے حصے کے طور پر ایک پودا بھی لگایا۔

***

ش ح۔ع س۔ ک ا

U NO 9707


(Release ID: 2044317) Visitor Counter : 46