نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے پیرس اولمپکس میں غیر معمولی کارکردگی کے لیے ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی۔ ٹیم کی لگن اور محنت کو سراہا


’’آپ نے ہندوستان کی بے پناہ عزت افزائی کی ہے اور لاکھوں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی ترغیب دی ہے‘‘ – مرکزی وزیر

Posted On: 10 AUG 2024 1:36PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج نئی دہلی میں پیرس اولمپکس 2024 میں کانسے کا تمغہ حاصل کرنے کے لیے ہندوستانی ہاکی ٹیم کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SEJW.jpg

ڈاکٹر منڈاویہ نے ٹیم کی لگن اور محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر ان کی شاندار کارکردگی نے پوری قوم کو فخر سے بھر دیا ہے۔

ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا،"پوری قوم کو آپ کی کامیابی پر فخر ہے"۔انہوں نے مزید کہا ، "یہ جیت آپ کی استقامت، ٹیم ورک، اور ناقابل تسخیر جذبے کا ثبوت ہے۔ آپ نے ہندوستان کی بے پناہ عزت افزائی کی ہے اور لاکھوں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی ترغیب دی ہے۔‘‘

مرکزی وزیر نے ٹیم کی کامیابی میں ان کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے کوچنگ اسٹاف اور سپورٹ ٹیم کی انتھک کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔ انہوں نے ہندوستان میں ہاکی کو مزید ترقی دینے اور ملک کی کھیلوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے تمام ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

"ہاکی ہمارے لیے صرف ایک کھیل نہیں ہے - یہ ہمارے قومی فخر کی علامت ہے۔ ٹیم کی محنت، عزم اور جذبہ اس تاریخی کامیابی کا باعث بنا ہے۔ آپ نے دنیا کو دکھایا ہے کہ عزم اور استقلال کے ساتھ کیا حاصل کیا جا سکتا ہے،‘‘ ڈاکٹر منڈاویہ نے زور  دے کر کہا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021FIN.jpg

کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، ڈاکٹر منڈاویہ نے ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ بہترین کارکردگی کے لیے کوششیں جاری رکھیں اور مستقبل میں اس سے بھی بڑی کامیابیوں پر اپنی نگاہیں مرکوز کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

9689



(Release ID: 2044104) Visitor Counter : 39