وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزارت دفاع کی دیویانگ جن مہم جو ٹیم نے افریقہ کی بلند ترین چوٹی، ماؤنٹ کیلیمنجارو  کی اروہو چوٹی پر سب سے بڑا قومی پرچم لہرایا


پہلی مرتبہ ایک دیویانگ جن نے بیساکھیوں کا استعمال کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ چوٹی پر چڑھائی کی

Posted On: 10 AUG 2024 2:33PM by PIB Delhi

78ویں یوم آزادی سے قبل، وزارت دفاع کے ماتحت ادارے ہمالین ماؤنٹینیرنگ انسٹی ٹیوٹ (ایچ ایم آئی) کی دیویانگ جن مہم جو ٹیم نے براعظم افریقہ کی بلند ترین چوٹی، کیلیمنجارو کی اُہورو چوٹی پر 7800 مربع فٹ  بھارتی قومی پرچم لہرایا ہے۔

گروپ کیپٹن جے کشن کی قیادت میں دیویانگ جناب ادے کمار اور دیگر پر مشتمل ٹیم نے مشن کنچنجنگا نیشنل پارک ٹو ماؤنٹ کلیمنجارو (مشن کے 2 کے) کا آغاز کیا تاکہ ایک اور تاریخی کامیابی رقم کی جاسکے، اس سلسلے میں پہلی مرتبہ ایک دیویانگ جن کوہ پیما نے بیساکھیوں کا استعمال کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ مہم مکمل کی۔

ٹیم نے اپنا سفر بیس کیمپ سے شروع کیا، اور 7 اگست 2024 کو 15500 فٹ کی بلندی پر واقع کیبو ہٹ پہنچی، جہاں انہوں نے رسیوں، زمینی جالیوں اور لنگروں کی مدد سے 7800 مربع فٹ کا قومی پرچم فخر سے دکھایا۔

موسمی حالات اور تمام ممبران کی طبی تندرستی کو مدنظر رکھتے ہوئے، ٹیم نے 8 اگست کو 3.00بجے اُروہو چوٹی پر چڑھائی شروع کی۔ کنکر پتھروالے علاقے، 85 ڈگری  کی کھڑی چڑھائی اور الپائن صحرا  کے ناہموار راستے ہوتےہوئے 10 گھنٹے کی سخت چڑھائی کے بعد وہ کامیابی کے ساتھ وہ دوپہر ایک بجے اُروہو کی چوٹی پر پہنچے۔ 5895 میٹر (19341 فٹ) کی اونچائی پر انہوں نے ماؤنٹ کیلیمنجارو کی اروہو چوٹی پر 7800 مربع فٹ بھارتی پرچم لہرایا۔

تاریخی مہم امید کی کرن ہونے کے ساتھ ساتھ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ استقامت اور حمایت کے ذریعے کیا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس کا مقصد دیویانگ جن اور دیگر پسماندہ نوجوانوں کی آنے والی نسلوں کو ان کے خوابوں کے تعاقب کے لیے ترغیب فراہم کرنا ہے، خواہ وہ کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic11AGO.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic2B82W.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic3QAJ0.jpg

****

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9687


(Release ID: 2044100) Visitor Counter : 50