ارضیاتی سائنس کی وزارت

کیرالہ میں وایناڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں قدرتی زلزلے   کا کوئی واقعہ رونما نہیں  ہوا: ارضیاتی سائنس  کی وزارت(ایم او ای ایس)

Posted On: 10 AUG 2024 9:20AM by PIB Delhi

قومی مرکز برائے زلزلہ شناسی (این سی ایس)، ارضیاتی سائنس کی وزارت (ایم او ای ایس)  نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ 09.08.2024 کو ، ریاست کیرالہ میں تنصیب شدہ زلزلہ شناسی کے اسٹیشنوں  کے ذریعہ وایناڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں 09.8.2024 کو قدرتی زلزلے کا کوئی وقوعہ ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

میڈیا رپورٹوں میں گڑگڑاہٹ کی آواز کے ساتھ جن زلزلہ نما جھٹکوں کا ذکر کیا  گیا ہے وہ زمین کھسکنے کی وجہ سے پتھروں کے بہتر استحکام کے لیے ایک سطح سے دوسری سطح تک جانے کی وجہ سے پیداہوسکتے  ہیں، جس نے پتھروں کے ایک دوسرے سے رگڑ کھانے کے باعث پیداہونے والی توانائی سے ذیلی زمینی صوتی کمپن پیدا کی۔

اس توانائی میں ذیلی سطح پر دراڑوں  اور ذیلی سطح کے خطوط سے وابستہ فریکچر کے ذریعہ سینکڑوں کلو میٹر تک اثرات پیدا کرنے کی قوت موجود ہے جس نے  اکثر زمین کھسکنے کے واقعات والے علاقوں میں قدرتی رجحان کے طور پر زمینی کمپن کے ساتھ گڑگڑاہٹ کی آوازیں پیدا کی  ہوگی۔

اس صوتی ذیلی زمینی کمپن کی وجہ سے گھبرانے یا پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ قومی مرکز برائے زلزلہ شناسی (این سی ایس)، ارضیاتی سائنس کی وزارت (ایم او ای ایس)  سے منسوب قومی زلزلہ شناسی نیٹ ورک کے ذریعہ گذشتہ روز زلزلے کا کوئی واقعہ ریکارڈ نہیں کیا گیا ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9672



(Release ID: 2044009) Visitor Counter : 20