کامرس اور صنعت کی وزارتہ

گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم)


جی ای ایم پورٹل نے 9.82 لاکھ کروڑ روپے کے مجموعی تجارتی قدر کے سنگ میل کو عبور کیا، آغاز کے بعد سے 1000 گنا اضافہ

Posted On: 09 AUG 2024 6:19PM by PIB Delhi

 مالی سال 2023-24 میں سرکاری ای مارکیٹ پلیس جی ای ایم نے مالی سال 2016-17 کے مقابلے میں 4 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی مجموعی تجارتی قدر (جی ایم وی) حاصل کی ہے جو مالی سال 2016-17 کے مقابلے میں تقریباً 1000 گنا زیادہ ہے۔ جی ای ایم پر اشیاء اور خدمات کے لیے مجموعی جی ایم وی 30 جولائی 2024تک 9.82 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

مالی سال 2016-17 میں جی ای ایم کی مجموعی تجارتی قدر (جی ایم وی) 422 کروڑ روپے تھی۔

جی ای ایم نے مالی سال 2023-24 کے دوران 62 لاکھ سے زیادہ لین دین درج کیا۔ یہ مالی سال 2016-17 کے مقابلے میں تقریباً 1000 گنا اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔ جی ای ایم پورٹل پر آغاز سے لے کر اب تک مجموعی لین دین 30 جولائی 2024تک 2.26 کروڑ سے تجاوز کر گیا ہے۔

آغاز سے لے کر اب تک جی ای ایم پورٹل پر 1.63 لاکھ سے زیادہ خواتین کی قیادت والے ایم ایس ایز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ خواتین ایم ایس ایز نے اپنے قیام کے بعد سے جولائی 2024تک 35,138 کروڑ روپے کے آرڈر پورے کیے ہیں۔

آغاز سے لے کر اب تک جی ای ایم پورٹل پر پچیس ہزار سے زیادہ اسٹارٹ اپس رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ اسٹارٹ اپس نے 30 جولائی 2024 تک جی ایم وی میں 27,319 کروڑ روپے سے زیادہ کے آرڈر پورے کیے ہیں۔

جی ایم سہائیک اقدام

جی ای ایم سہائیک کا مقصد جی ای ایم پورٹل پر فروخت کنندگان اور خریداروں سے متعلق مختلف ماڈیولز میں معاون کے نام سے تصدیق شدہ اور منظور شدہ ٹرینرز کا ایک پول تیار کرنا ہے اور جی ای ایم سہائیک پلیٹ فارم پر اینڈ ٹو اینڈ خدمات پیش کرنا ہے تاکہ فروخت کنندگان اور خریداروں دونوں کو جی ای ایم پورٹل پر ان کے سفر کو آسان بنانے میں مدد مل سکے۔

یہ جانکاری تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر مملکت جناب جتن پرساد نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 9661



(Release ID: 2043873) Visitor Counter : 6


Read this release in: English , Hindi , Tamil